ملک میں اردو کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی کیونکہ گجرات حکومت ایک طرف اردو سکولز کو بند کررہی ہے تو دوسری جانب اردو سکولز میں خالی جگہ پر اساتذہ کی تقرری نہیں کررہی۔
ایسے میں 'سٹوڈنٹ ویلفر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ' نے گجرات کے محکمہ تعلیم کو ایک مکتوب لکھ کر احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی اردو سکولز میں اساتذہ کی بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ دراصل گجرات میں سنہ 2018 سے حکومت کی جانب سے اساتذہ کی بھرتی کا اعلان نہیں کیا گیا، جس کے سبب گجرات میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اردو سکولز میں 80 فیصد اساتذہ کی جگہ خالی ہے۔
اساتذہ کی کمی سے ایک طرف طلبا کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے تو دوسری جانب طلبا بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔
ایسے میں و سٹوڈنٹ ویلفر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر احسان شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احمدآباد میں موجود احمد آباد میونسپل سکول بورڈ کے ماتحت چلنے والی اردو سکولز میں آج بھی 35 جگہ خالی ہیں جہاں حساب اور سائنس کے ٹیچرز کی جگہ بھری نہیں گئی ہے۔
واضح رہے کہ آخری مرتبہ سنہ 2018 میں حکومت کی جانب سے جس اسامیوں کا اساتذہ کے لیے نکالی گئی تھی وہ سبھی ریزرویشن کیٹیگری کی تھیں تاہم اوپن زمرے میں ایک بھی اسامی نہیں دی گئی تھی، جس سے اردو طلباء ملازمت سے محروم رہ گئے۔
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کی اس سلسلے میں ایک مکتوب بھی لکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گجرات حکومت اور محکمہ تعلیم سے گزارش ہے کہ اردو میڈیم کے بھی سائنس اور ریاضی کے طلبا ہیں وہ اوپن کیٹگری کے ہیں اس لیے آئندہ حکومت کی جانب سے جس اسامی کا بھی اعلان کیا جائے اس میں اوپن کیٹگری کو بھی شامل کیا جائے تاکہ ایک طرف اردو اساتذہ کی خالی جگہ پر ہو سکے اور دوسری جانب تعلیم یافتہ طلبا کو روزگار حاصل ہوسکے۔