گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہو رہی ہے۔ گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 9000 کو تجاوز کر چکی ہے جس کے سبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9621 ہو گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 افرد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3187 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 713065 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9305 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 68971 ہے جس میں سے 648 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ تاہم 68323 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 459، سورت میں 181، وڈودرا میں 337، گاندھی نگر میں 31، بھاونگر میں63، بناس کانٹھا میں 110، راجکوٹ میں 123، سریندر نگر میں 18، پاٹن میں47، امریلی میں 47، جام نگر میں 87، مہسانہ میں 46 اور کچھ میں 89 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔