ETV Bharat / city

گودھرا: پولیس اور مقامی لوگوں میں تصادم، حالات قابو میں - گودھرا

ریاست گجرات کے شہر گودھرا میں جمعرات کی شب پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان تصادم ہو گیا جب پولیس، کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کنٹینمینٹ زون کے پاس بیریکیڈ لگا رہی تھی۔

godhra
author img

By

Published : May 1, 2020, 10:08 PM IST

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لینا پاٹل نے کہا کہ 'شہری انتظامیہ اور پولیس کے ذریعے کنٹینمینٹ علاقے میں بیریکیڈ لگائے جا رہے تھے جس پر کچھ مقامی لوگوں نے احتجاج کیا اور پتھراو کیا۔'

پاٹل نے کہا کہ 'حالات کو قابو میں کرنے اور بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ فی الحال حالات قابو میں ہیں۔'

گجرات کے محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں 313 نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 4395 ہو گئی ہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیلی ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اب تک ریاست میں 613 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 214 افراد کی موت ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.