کورونا وائرس کے پیش نظر وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کے روز جنتا کرفیو کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ صبح سات بجے سے رات نو بجے تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔
وزیراعظم کی اسی گزارش کے بعد سے ہی جنتا کرفیو کا اثر دکھنا شروع ہوگیا ہے اور ریاستی حکومتیں اس پر عمل کرانے کی پوری تیاری کر رہی ہے۔
جنتا کرفیو کے کی پیش نظر ریاست گجرات میں 22 مارچ کو بس خدمات کو بند رکھا جائے گا۔
گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے اعلان کیا ہے کہ جنتا کرفیو کے دن ریاست میں تمام اے ایم ٹی ایس، بی آر ٹی ایس سمیت تمام بس سروس بند رہیں گی یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے گھر میں ہی رہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کی رات وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 22 مارچ کو جنتا کرفیو لگایا جائے گا جس کی وجہ سے صبح سات بجے سے رات نو بجے تک لوگ اپنے گھروں میں ہی رہ کر کام کریں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے اس فیصلے کا ملک کے کے تمام طبقہ کے لوگ خیر مقدم کر رہے ہیں۔
ریاست گجرات میں اب تک کورونا وائرس کے 5 معاملے مثبت پائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ریاستی حکومت الرٹ ہوگئی ہے اور اس جنتا کرفیو پر عمل کرنے کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں.