ETV Bharat / city

گجرات میں انڈے اور نان ویج ٹھیلوں پر پابندی لگانا افسوسناک: کلیم صدیقی - آشرم روڈ

ریاست گجرات کے چار شہروں میں عوامی مقامات پر انڈے اور نان ویج کے ٹھیلے لگائے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس پر سماجی کارکن کلیم صدیقی نے کہا کہ اس قدم سے غریبوں کو زیادہ نقصان ہوگا، اس لئے اس پر نظر ثانی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

banning-eggs-and-non-veg-carts-in-gujarat-is-unfortunate-kaleem-siddiqui
سماجی کارکن کلیم صدیقی نے مذمت کی
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 7:32 AM IST

احمدآباد: گجرات کے چار شہروں میں عوامی مقامات پر انڈے اور نان ویج کے ٹھیلے لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ساتھ ہی احمدآباد کے گاندھی نگر اور پورے گجرات میں بھی اس پر پابندی لگانے کی تیاریاں چل رہی ہیں۔

ویڈیو دیکھیے۔
اس پر سماجی کارکن کلیم صدیقی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے راجکوٹ، وڈودرا اور دیگر شہروں میں عوامی مقامات پر انڈے اور نان ویج لاریوں پر پابندی عائد کرنے کی نوٹس مختلف میونسپل کارپوریشن نے جاری کی ہیں، یہ نوٹس ہندوستان کے فیڈرل سسٹم کو چیلنج کرتی ہے۔ کیونکہ 2014 میں حکومت ہند نے ونڈر اسٹریٹ ایکٹ پاس کیا تھا اور سڑک پر لاریاں (ٹھیلے) چلاکر غیر منظم کاروبار کرنے والوں کی روزی روٹی کو محفوظ بنایا تھا لیکن احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ریونیو کمیٹی کے چیئرمین جینک وکیل نے مرکزی حکومت کے منظور کردہ قانون کو چیلنج کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جینک وکیل کو نان ویج سے مسئلہ ہے تو سب سے پہلے آشرم روڈ، نروڈا، پرہلاد نگر، ایس جی ہائی وے پر موجود بڑی بڑی نان ویج کی ریسٹورنٹ کو بند کیا جائے، ان غریبوں کی لاریوں (ٹھیلوں) کو بند کرنا کافی افسوس کی بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.