ETV Bharat / city

احمدآباد: یومِ آزادی کے موقع پر نئی نسل کے لئے ’’سفرِ وراثت‘‘ کا اہتمام - Historical works of Muslims

یومِ آزادی کے موقع پر احمدآباد میں ’’سفرِ وراثت‘‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں نئی نسل کو مسلمانوں کے تاریخی کاموں کے بارے میں بتایا گیا اور شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کرکے جانکاری دی گئی۔

gj_ahd_01_safare virast ama_pkg_7205053
سفر وراثت
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 3:30 PM IST

احمدآباد میں ایسوسی ایشن آف مسلم انٹلیکچول اور احمد شاہ آرمی کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر احمدآباد ہیریٹیج والک سفر وراثت پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں لوگوں نے احمدآباد کی تاریخی وراثت کے سلسلہ میں معلومات حاصل کی۔

دیکھیں ویڈیو

اس تعلق سے پروگرام کے آرگنائزر معین کھوکھر نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر لوگ کئی طرح کے پروگرام کرتے ہیں لیکن ہم نے ان سب سے الگ جاکر احمدآباد کی تاریخی وراثت لوگ جان سکیں اور اس کی حفاظت کرسکیں اس مقصد کے تحت ’’سفر وراثت‘‘ پروگرام کا اہتمام کیا اور ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا لقب حاصل کرنے والے احمدآباد شہر کی تاریخی وراثت کے بارے میں عوام کو معلومات پہنچائی۔

gj_ahd_01_safare virast ama_pkg_7205053
سفر وراثت

وہیں احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی کے کوآرڈینیٹر رئیس منشی نے کہا کہ احمدآباد کی تاریخی وراثت اور ہندو مسلم تہذیب و تمدن سے واقف کرانے کے لئے آج سفر وراثت کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں کووڈ کی گائڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے کم تعداد میں لوگوں کو شامل کیا گیا۔

gj_ahd_01_safare virast ama_pkg_7205053
سفر وراثت

اس موقع پر خاص طور سے سیدی سید کی جالی والی مسجد، قدیم جامع مسجد، بھدر قلعہ، تین دروازہ، رانی روپ متی کی مسجد، محافظ خان کی مسجد، بڑی جامع مسجد اور بادشاہ کا حجرہ جیسی تاریخی مساجد و وارثت کا سفر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 'جنگ آزادی میں مجاہدین آزادی اور علماء کرام کا کردار ناقابل فراموش'

اس سفر وراثت میں شامل ہونے والے بی جے پی اقلیتی سیل گجرات کے جنرل سیکرٹری زین العابدین انصاری نے کہا کہ یہ بڑی مسرت کی بات ہے کہ اے ایم آئی کی جانب سے سفر وراثت پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں لوگوں کو اور خاص طور پر آنے والی نسلوں تک وراثت کی معلومات پہنچانے کا جو قدم اٹھایا گیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ سفر وراثت کے ذریعے آج لوگوں نے اپنی بیش قیمتی وراثت کو جانا سمجھا اور اس کی حفاظت کرنے کا عہد کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.