اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں گجرات کے مختلف یو نیورسیٹیز کے طلبا، سماجی کارکنان اور گاندھیوادی علمبرداروں نے سی اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف آواز اٹھائی۔
واضح رہے کہ پورے گجرات میں دفعہ 144 نافذ ہے لیکن تا ہم یہ مظاہرے انتطامیہ سے اجازت لے کر کئے جا رہے ہیں۔ اس دوران مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز، پوسٹرز، بینرز اور آیئن کی کتابیں بھی لے رکھی تھی۔
مظاہرین سی اے اے کے خلاف نعرے بھی بلند کیے اور ایک ساتھ نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ان قوانین سے آزادی کی بات بھی کہی۔ واضح رہے گزشتہ ماہ سے ہی شہریت ترمیم قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین مسلسل حکومت اسے واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا نے مظاہرین سے خصوصی بات چیت کر یہ ویڈیو بھیجی ہے آئیے دیکھتے ہیں۔