گجرات میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ایم آئی ایم نے 7 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ایم آئی ایم کے ان 7 کاؤنسلرز نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں بھی اپنی جگہ بنانے کے لیے ایک آفس کا مطالبہ کیا تھا۔ پارٹی کے مطالبہ پر احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں پہلی بار اے ایم آئی ایم کے کاؤنسلرز کے لیے آفس تعمیر کی جارہی ہے۔
اس تعلق سے احمد آباد میونسپل کے سیکریٹری ارون پنڈیا نے کہا کہ' گجرات کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ایم آئی ایم کے 7 امیدواروں کو کامیابی ملی ہے، اس لیے اب ان کے کارپوریشن میں بیٹھنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں موجود کانگریس کے آفس کو چھوٹا کر کے اسی میں ایک حصہ میں ایم آئی ایم کی آفس تعمیر کی جا رہی ہے۔