ETV Bharat / sports

چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا، آئی سی سی وفد ٹورنامنٹ کی تیاریوں سے مطمئن - Champions Trophy 2025 - CHAMPIONS TROPHY 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پیش نظر پاکستان میں اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک وفد نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان کے اہم مقامات کا معائنہ کیا۔ جس کے بعد آئی سی سی کے وفد نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمئنان کا اظہار کیا ہے۔

Champions Trophy 2025
چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا، آئی سی سی وفد ٹورنامنٹ کی تیاریوں سے مطمئن (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 23, 2024, 2:13 PM IST

حیدرآباد: چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے مثبت خبر اس وقت سامنے آئی جب آئی سی سی کے وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے اطمئنان کا اظہار کیا۔ دراصل آئندہ سال فروری سے چیمپئنز ٹرافی ہونے والی ہے جس کی میزبانی پاکستان کے ہاتھ میں ہے۔

اسی حوالے سے آئی سی سی کے ایک وفد نے چند روز قبل چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا معائنہ کرنے کے لیے باکستان کا دورہ کیا تھا۔ جہاں انھوں نے خاص طور پر ان مقامات کا دورہ کیا جہاں آئی سی سی کے ٹورنامنٹ ہونے والے ہیں۔ جس میں لاہور کے مشہور قذافی اسٹیڈیم، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم شامل ہیں۔ معائنہ ٹیم نے بنیادی طور پر حفاظتی اقدامات، اسٹیڈیم کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر اہم انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسٹیڈیم کی تیاریوں سے مطمئن ہونے کے علاوہ آئی سی سی کے وفد نے لاہور اور کراچی کے شہروں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں بھی سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر آئی سی سی کے وفد کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پی سی بی نے آئی سی سی کے وفد کو چیمپئنز ٹرافی کے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی اور ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والی تمام ٹیموں کے لیے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کی بھی یقین دہانی کرائی۔

قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی کے وفد کے مثبت تاثرات نے پاکستان میں اس ایونٹ کے انعقاد کی امیدوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کیونکہ اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان میں سیاسی استحکام نہ ہونے کی وجہ سے ملک سے آئی سی سی کا ایونٹ چھن سکتا ہے۔

اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری

جولائی میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 12.80 ارب پاکستانی روپے کے فنڈ کی منظوری دی گئی تھی۔ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش میں بیٹھنے کی گنجائش کو بڑھانا، پچ اور آؤٹ فیلڈ کو اپ گریڈ کرنا اور کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنا شامل ہے۔

اسٹیڈیم کی تزئین کاری کے علاوہ پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم کے قریب ایک نئے ہوٹل کی تعمیر کی منصوبہ بندی میں بھی پیش رفت کی ہے۔ جس کا مقصد ٹورنامنٹ کے دوران بین الاقوامی اور ملکی دونوں ٹیموں کو رہائش فراہم کرنا ہے اور اعلی درجے کی مہمان نوازی کو یقینی بنانا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت پاکستان کا مقابلہ

واضح رہے کہ آئی سی سی کے اس میگا ایونٹ میں کل آٹھ ٹیمیں ( آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انڈیا، افغانستان، پاکستان، انگلینڈ، بنگلہ دیش) شرکت کریں گی، لیکن سیاسی کشیدگی کی وجہ سے بھارت کے پاکستان جانے کے حوالے ابھی تک تذبذب برقرار ہے۔ ٹاہم چیمپئنز ٹرافی کے ڈرافٹ شیڈول کے مطابق بھارت کو اپنے تمام میچ لاہور میں کھیلنے ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے 2012 کے بعد سے اب تک کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے۔ جبکہ آئی سی سی ایونٹ میں ان ٹیموں کا مقابلہ دیکھنے کو مل جاتا تھا لیکن اب آئی سی سی کے مقابلے میں بھی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔

لیکن چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے آئی سی سی وفد کے مثبت تاثرات نے نہ صرف پاکستان کی امیدوں میں اضافہ کیا ہے بلکہ بھارت پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کی امید بھی بڑھ گئی ہے۔ کیونکہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی ہی تھی جس پر آئی سی سی کے وفد نے اطمئنان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیا ٹیم انڈیا چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گی؟ پی سی بی چیف کا بڑا بیان

اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آیا تو ------- سابق پاکستانی کپتان کی وارننگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.