ETV Bharat / city

احمد آباد: ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد ہو سکتا ہے

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر وجئے نہرا نے عوام الناس خصوصا سبزی فروشوں اور ہاکروں سے ماسک پہننے کی تلقین کی ہے۔

ahmedabad
vijay nehra
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 7:24 PM IST

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر وجئے نہرا نے بتایا کہ ’’احمد آباد میں کوٹن کے 3.50 لاکھ ماسک تیار کیے گئے ہیں۔ یہ سب ماسک سبزی فروشوں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ اسکے علاوہ ہاکرز کو مفت ایک سینیٹائزر بھی دیا جائے گا۔‘‘

وجئے نہرا نے مزید کہا کہ احمد آباد میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام الناس سے ماسک لازمی طور پر پہننے کی اپیل کی گئی ہے۔ انکے مطابق مئی سے دکانداروں، ہاکرز اور سپر مارکیٹوں میں ماسک پہننا لازمی کر دیا گیا ہے۔ ’’اگر دوکاندار، ہاکر ماسک نہیں پہنے تو سخت سزا دی جائے گی۔‘‘ وجئے نہرا نے اپنے بلیٹن میں کہا تھا کہ ماسک نہ پہننے کی صورت میں عام شہریوں کے مقابلے میں دکانداروں سے 5 گنا زیادہ جرمانہ وصول کیا جائے۔

وجے نہرا کے مطابق سبزی فروشوں میں مفت ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر دینے کی شروعات کی جا رہی ہے نیز ’’یکم مئی سے جو دکاندار اور دودھ بیچنے والے وغیرہ ماسک پہنے ہوئے نہیں ہوں گے ان سے 5000 ، ہاکر سے 2000 روپے اور سپر مارکیٹ کو 50،000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

جرمانے کی تفصیلات دیتے ہوئے وجئے نہرا نے کہا کہ بغیر ماسک کے ہاکروں کا لائسنس بھی 3 ماہ کے لئے منسوخ کیا جائے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وجئے نہرا نے بتایا کہ کل احمد آباد میں 164 نئے کیسز درج کیے گئے تھے اور 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احمدآباد میں پچھلے دن کے مقابلے میں اعداد و شمار میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول میں608 ، ایچ سی جی میں 15 افراد زیر علاج ہیں جبکہ سنٹرل زون میں941 ، ساؤتھ زون میں558 نارتھ زون میں 195 اور ایسٹ زون میں 149 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.