ایسے میں احمدآباد کے مشہور اولیاء ہند حضرت شاہ عالم سرکار کے دروازے کھلنے پر عقیدت مندوں میں خوشی دیکھی گئی۔
یہاں فاصلوں کے ساتھ نماز ظہرادا کی گئی اور نمازیوں کو درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت بھی دی گئی، درگاہ میں داخلے سے قبل عقیدت مندوں کو سینیٹائز کیا گیا۔ تھرمل اسکرینگ سے درجہ حرات چیک کرنے کے بعد عقیدت مند درگاہ میں داخل ہوئے۔
فی الحال بزرگوں اور بچوں کو درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم درگاہ کے تمام دروازوں پر ہدایات نامہ چسپاں کیا گیا ہے کہ جس پر عمل کے بعد ہی درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ آج ہم بے حد خوش ہیں کہ درگاہ و مساجد آباد ہو گئی درگاہ میں دوباہ عقیدت مندوں اور نمازیوں کو آمد شروع ہوگئی ہے۔
اس موقعے پر حضرت شاہ عالم درگاہ میں پر عقیدت مندوں اور نمازیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ' اللہ کا شکر ہے کہ دوباہ درگاہ کھل گئی ہم باہر سے ہی دعا مانگ کر چلے جاتے تھے اب ہمارا انتظار ختم ہوا۔ ہم نے شاہ عالم سرکار سے دعا مانگی ہے کہ جلد از جلد دنیا سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے۔