ETV Bharat / city

احمد آباد: نان ویج پر پابندی کے خلاف ایم آئی ایم کا احتجاج - احمد آباد ای ٹی وی بھارت خبر

کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین کا کہنا ہے کہ اگر گجرات کے دیگر شہروں کی طرح احمد آباد کے عوامی مقامات سے انڈے اور نان ویج کی لاریوں کو ہٹانے کا فیصلہ احمد آباد میونسیپل کارپوریشن کی جانب سے واپس نہیں لیا گیا تو وہ اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

ایم آئی ایم
ایم آئی ایم
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 8:52 PM IST

Updated : Nov 17, 2021, 7:37 AM IST

گجرات کے کئی شہروں کی طرح احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے بھی عوامی مقامات سے انڈے اور نان ویج کی لاریوں کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ کارپوریشن کے اس فیصلے کی وجہ سے چھوٹے بڑے کاروبار کر کے روزی روٹی کمانے والے لوگوں میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے اور اب اس معاملے نے سیاسی رخ اختیار کر لیا ہے، ایسے میں گجرات میں کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے میئر کو انڈے گفٹ کرنے پہنچے مگر انہیں انڈے گفٹ کرنے نہیں دیا گیا-

ایم آئی ایم

گجرات کے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ اگر انڈوں اور نان ویج کی لاریوں کو ہٹایا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ احمد آباد میں پارٹی کے صدر شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ ہماری پارٹی احمد آباد میں انڈوں اور نان ویج کی لاریوں کو لگانے والے لوگوں کی حمایت میں کھڑی ہے۔ اگر احمدآباد میں انڈے یا نان ویج کی لاری لگانے والوں کو ہراساں کیا گیا تو احمدآباد میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ آنے والے دنوں میں ایم آئی ایم ان اسٹال والوں کا سروے کرے گی اور ہماری ٹیم ان لوگوں کی مدد کرے گی جن کے پاس لائسنس نہیں ہے، انہیں لائسنس دلائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم آئی ایم کے خوف سے آج پورے میونسپل کارپوریشن کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا تھا اور کارپوریشن کے زیادہ تر دروازوں کو بند کر دیا تھا اور ہمیں میئر سے ملاقات کرنے نہیں دیا جارہا تھا۔ ہمارے پاس موجود انڈوں کو بھی چھین لیا گیا۔ لیکن بڑی کوششوں کے بعد ہم نے میئر سے ملاقات کرکے انڈے اور نان ویج کی لاری لگانے والوں کے حق میں مطالبات کئے۔ اور انہیں میمورنڈم پیش کیا۔

مزید پڑھیں:

گجرات میں انڈے اور نان ویج ٹھیلوں پر پابندی لگانا افسوسناک: کلیم صدیقی

اس تعلق سے جب احمدآباد کے میئر کریٹ پرمار سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم اور کانگریس کے پاس کوئی کوئی مدعا نہیں ہے، انہیں انڈے اور نان ویج لاریوں کو ہٹانے کا مسئلہ صحیح سے سمجھ میں بھی نہیں آیا ہے اس کے باوجود یہ لوگ الیکشن میں فائدہ اٹھانے کے لئے احتجاج کرنے آئے ہیں۔

Last Updated : Nov 17, 2021, 7:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.