قاضی گجرات سید سلیم باپو نے کہا کہ 'چند روز قبل دہلی میں میں نرسنگھانند سرسوتی نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز بیان دیئے۔ اس ملک کے اندر کسی کو بھی کسی مذہبی پیشوا یا مذہب کے تعلق سے توہین آمیر بیان دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اگر کوئی ایسا قدم اٹھاتا ہے تو یہ سراسر قانون کے خلاف ہے۔ یہی کام نرسنگھانند سرسوتی نے کیا ہے۔
اس مسئلے پر گومتی پور کے کاؤنسلر اقبال شیخ نے کہا کہ' گستاخ رسول کے خلاف میمورنڈم لیتے ہوئے گومتی پور کے پولیس انسپیکٹر نے ہمارے باتوں کو سنیں اور گستاخ رسول کرنے والے کے خلاف کارروائی کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
گومتی پور پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر سی بی ٹنڈیل نے کہا کہ' نرسنگھانند کی اس حرکت سے پورے مسلم سماج کو کافی ٹھیس پہنچی ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے یہاں میمورنڈم سونپا ہے۔ اس میمورنڈم کی بنیاد پر کاروائی کرنی ہے وہ ہم ضرور کریں گے اور اس معاملے پر ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ماحول کو نہ بگاڑیں اور امن و امان برقرار رکھیں۔'