ETV Bharat / city

احمد آباد: خدمت خلق کے لیے کووڈ ٹاسک فورس ٹیم کی تشکیل

author img

By

Published : May 15, 2021, 6:30 PM IST

گجرات میں کورنا کی تشویشناک حالات کے دوران جماعت اسلامی ہند گجرات اور ایس آئی او گجرات کی مشترکہ کاوشوں نے ریاستی سطح پر کووڈ ریلیف ٹاسک فورس اورمیڈیکل گائیڈنس سینٹر کا آغاز کیا گیا ہے۔

ahmedabad: jamaat e islami hind and sio started covid task force

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے گجرات میں کافی تباہی مچائی رکھی ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے جماعت اسلامی ہند، شاہین ہیلتھ اینڈ ہائیجین سوسائٹی اور ایس آئی او کی جانب سے کووڈ ریلیف ٹاسک فورس کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ویڈیو

اس ٹاسک فورس کے ذریعہ ریاست میں کورونا کے مریضوں کو آکسیجن، دوائیاں، پلازمہ، ہسپتال، بیڈ اور دیگر ضروری معلومات فراہم کرائی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ کووڈ ریلیف ٹاسک فورس کے ذریعہ مریضوں کی ہر ممکن مدد کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کی گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں گجرات ایس آئی او کے صدر جاوید قریشی نے کہا کہ کورونا کے دور میں لوگوں کو ضروری پلازمہ آکسیجن، دوائیاں اور ہپستال بیڈ دلانے کے لیے کووڈ ریلیف ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، جو کورونا مریضوں کو ان کی ضرورت کے مطابق مدد کررہی ہے۔'

مریضوں کی ہر ممکن مدد کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے

ہمارے جانب سے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے جس سے مریضوں کی ضرورت کے مطابق مدد فراہم کی جاتی ہے۔ مزید ہماری ٹیم ان کی بھی مدد کرتی ہے جو محض معلومات حاصل کرنا چاہتے ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے' 2 مئی کو گجرات میں ہیلپ لائن سینٹر قائم کیا اور آج پورے گجرات سے یہاں کال آتے ہیں۔ مزید ضرورت کو دیکھتے ہوئے احمدآباد اور بروڈا میں اس طرح کا کووڈ ریلیف ٹاسک فورس سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

انہوں کہا کہ مذکورہ سنٹر کو اب تک 300 سے زائد ریکویسٹ ملی ہیں ان میں سے 260 ریکویسٹ کو ہم لیڈ مہیا کرا چکے ہیں۔'

خدمت خلق کے لیے کووڈ ٹاسک فورس ٹیم تشکیل

وہیں، ایس آئی او گجرات کے جنرل سیکریٹری منور حسین نے کہا کہ کووڈ ریلیف ٹاسک فورس شروع کرنے کا اصل مقصد یہ تھا کہ زمینی سطح پر کورونا کے مریضوں کی مدد کی جائے۔'

انہوں نے کہا کہ زبردست تباہی کے دوران ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ تھا۔ اس دوران بڑی تعداد میں کورونا کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور لوگ ہلاک بھی ہوئے، کیونکہ مریضوں کو آکسیجن و دیگر طبی سامان نہیں مل رہے تھے۔ ان تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے کووڈ ریلیف ٹاسک فورس کی شروعات کی اور بلا تفریق ہر مذہب کے ماننے والوں کی مدد آج بھی جا رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.