مقامی لوگوں کے مطابق مذکوہ عمارت کافی پرانی تھی، اس عمارت کی کافی عرصے سے مرمت بھی نہیں ہوئی تھی۔ یہ عمارت آج دوپہر میں تقریباً دو بجے اچانک منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ بھی اپنی پوری ٹیم کے ساتھ جائے واقعہ پر پہنچ چکا ہے اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔
مقامی افراد بھی حکام کے ساتھ مل کر راحت رسانی اور ملبے ہٹانے کا کام کر رہے ہیں۔
مذکورہ عمارت میں رہنی والی سنیتا نامی ایک خاتون نے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ کو بتایا کہ 'ان کی ساس اب تک لاپتہ ہیں، مزید افراد کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے، اس حادثے میں ان کے خاندان کے دو افراد کی جان چلی گئی'۔
انہوں نے مکان مالک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ' انہوں نے عمارت کی خستہ حالی کی شکایت کئی بار کی لیکن مالک مکان نے اس کی مرمت کی طرف توجہ نہیں دی'۔
آج جب وہ عمارت منہدم ہوئی اس وقت وہ باہر تھیں۔ اور اس کے منہدم ہونے سے ان کا کافی نقصان ہوا ہے۔