ETV Bharat / city

'گجرات الیکشن کمیشن بی جے پی کے ہدایات پر کام کر رہا' - ای تی وی بھارت

گجرات الیکشن کمیشن نے گجرات کے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر احمدآباد کی نئی حد بندی کا اعلان کیا ہے۔ جس پر عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے کئی سوال اٹھاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اس حد بندی میں کچھ بھول ہوئی ہے تو اسے فورا درست کرلیں اور مسلم اکثریتی علاقوں کی حد بندی دوبارہ صحیح ڈھنگ سے کریں۔

aap party leaders reaction on Delimitation order of ahmedabad
'گجرات الیکشن کمیشن بی جے پی کے ہدایات پر کام کر رہا'
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 9:15 PM IST

اس تعلق سے شہر احمدآباد سے عام آدمی پارٹی کے رہنما امجد خان پٹھان نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ' جس طریقے سے حد بندی کو آج بگاڑا جا رہا ہے اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کہیں نہ کہیں بی جے پی کے ہدایات پر الیکشن کمیشن کام کر رہا ہے۔

'گجرات الیکشن کمیشن بی جے پی کے ہدایات پر کام کر رہا'

انہوں نے کہاکہ' آج کئی ایسے وارڈز ہیں جہاں پر اقلیتی برادری کے لوگ آباد ہیں وہاں ان کے ووٹ کی تقسیم اس طرح کی گئی ہے کہ پندرہ ہزار ووٹ کسی اور وارڈ میں اور 5 ہزار کسی دوسرے وارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ'خاص طور پر اقلیتی علاقوں کی حد بندی بہت ہی الگ طریقے سے کردی گئی ہے جو ان کی بہت بڑی غلطی معلوم ہوتی ہے۔

aap party leaders reaction on Delimitation order of ahmedabad
'گجرات الیکشن کمیشن بی جے پی کے ہدایات پر کام کر رہا'

انہوں نےکہاکہ' مثال کے طور پر ویراٹ نگر وارڈ میں راج پور گومتی پور علاقے کو شامل کر دیا گیا ہے، سرخیز کو گھما وارڈ میں شامل کر دیا ہے، کھٹواڑہ وارڈ کو نکلو وارڈ میں ڈال دیا گیا ہے اور یہ بہت غلط طریقے سے حد بندی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی فساد: پولیس نے چارج شیٹ داخل کی

انہوں نے مزید کہا کہ اس تعلق الیکشن کمیشن کو ہم نے میمورنڈم بھیجا ہے اور مطالبہ کیا ہے کے جہاں جہاں حد بندی میں نا انصافی ہو رہی ہے، یا رائے دہندگان کو پریشانی کاخدشہ ہے وہاں دوبارہ حد بندی کی جائے اور اپنی بھول کی اصلاح کی جائے، ورنہ عوام آنے والے وقت میں حکومت کو سبق سکھانے کو تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.