ETV Bharat / city

قانون کے بعد بھی بیک وقت تین طلاق میں کمی کیوں نہیں ؟ - expolitation

سسرال والوں کے اس استحصال سے پریشان ہوکر گذشتہ ماہ متاثرہ خاتون شدید بیماری کی حالت میں اپنے مائکے آگئی، لیکن سسرال والوں نے اس کا علاج تک نہیں کرایا تاہم 19 اگست کو سہیل نے اسے طلاق دے دیا۔

قانون کے بعد بھی تین طلاق میں کمی کیوں نہیں ؟
author img

By

Published : Aug 29, 2019, 3:26 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:41 PM IST

ریاست احمدآباد کے جوہاپورا علاقے میں رہنے والی ایک خاتون کواس کے شوہر نے گذشتہ ہفتے طلاق دے دیا۔جسکے بعد متاثرہ خاتون نے احمدآباد کے وجیل پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرایا ہے۔

اطلاع کے مطابق سنہ2018 میں جوہا پورا میں رہنے والی اس متاثرہ خاتون کی شادی احمدآباد کے دریا پور میں مقیم سہیل سے ہوئی تھی ۔

لیکن دو ماہ گزرتے ہی سہیل نے نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے اپنی بیوی کے میکے والوں سے روپے کی ڈیمانڈ کی تھی ۔

متاثرہ خاتون نے ای ٹی وی نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کے دو ماہ بعد سے ہی سسرال والوں نے روپے۔اور جہیز کے نام پر پریشان کرنا شروع کردیا تھا۔

قانون کے بعد بھی تین طلاق میں کمی کیوں نہیں ؟
تا ہم کئی مرتبہ لڑکی کے گھر والوں نے روپے دئے، پھر بھی باربار پیسوں کی ڈیمانڈ بڑھتی رہی۔

سسرال والوں کے اس استحصال سے پریشان ہوکر گذشتہ ماہ متاثرہ خاتون شدید بیماری کی حالت میں اپنے میکے آگئی، لیکن سسرال والوں نے اس کا علاج تک نہیں کرایا۔تاہم 19 اگست کو سہیل نے اسے طلاق دے دیا۔

طلاق کے بعد متاثرہ خاتون نے کسی دوسری لڑکی کے ساتھ ایسا ظلم و ستم نہ ہو اس لیے سہیل کے خلاف ویجل پور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرایا ہے۔

اس تعلق سےویجل پور پولس اسٹیشن کے پی آئی، ایل ڈی اوڈیڈرا کا کہنا ہے کہ 19 اگست کو سہیل نے متاثرہ لڑکی کے میکے والوں سے ایک لاکھ روپے مانگا تھا۔

ان لوگوں نےجب پیسے دینے سے انکار کردیا تو سہیل نے تین مرتبہ طلاق طلاق طلاق کہہ کر رشتہ ختم کردیا۔

اس معاملے کے تحت متاثرہ خاتون کے شوہر ، ساس سسر، اور نند کے خلاف ایف آئی درج کرائی گئی ہے جس پر پولیس کی تفیش جاری ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.