ETV Bharat / city

گجرات: 'راجیہ سبھا انتخاب میں کانگریس کے لیے کافی مشکل وقت' - گجرات الیکشن

جیسے جیسے گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں ویسے ویسے کانگریس کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ ایک ایک کرکے کانگریس کے رکن اسمبلی کانگریس پارٹی سے الگ ہو رہے ہیں۔

habib sheikh, senior journalist
حبیب شیخ، سنیئر صحافی
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 10:19 PM IST

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گجرات کے 3 ارکان اسمبلی نے کانگریس پارٹی کو الوداع کہہ دیا ہے۔ راجیہ سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد سے کانگریس کے 8 ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ چکے ہیں، ایسے میں آج موربی نشست کے کانگریس کے رکن اسمبلی برجیش میرزا کا ایک نیا نام سامنے آیا ہے اور انہوں نے اسپیکر کو اپنا استعفی دے دیا ہے۔

اس سے قبل، احمد پٹیل کے راجیہ سبھا کے انتخاب کے دوران بھی اسی طرح کانگریس کے ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دیا تھا اور بی جے پی نے ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا کام کیا تھا۔

حبیب شیخ، سنیئر صحافی

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات تو بی جے پی کا گڑھ ہے یہاں ان کی حکومت ہے، کانگریس کے جتنے بھی زیادہ ارکان اسمبلی استعفی دیں گے اتنا ہی زیادہ بی جے پی کو فائدہ پہنچے گا اور ان کے تمام امیدواروں کو جیت حاصل ہوگی۔ اس لیے بی جے پی راجیہ سبھا الیکشن میں کسی بھی طرح جوڑ توڑ کی سازش کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کانگریس کے امیدوار شکتی سنگھ گوہل کی راجیہ سبھا میں جیت طے مانی جا رہی ہے لیکن دوسرے امیدوار بھرت سنگھ سولنکی کی جیت بہت مشکل ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق راجیہ سبھا کی 18 نشستوں کے لیے انتخابات 19 جون کو ہوں گے، جس میں سے گجرات میں راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لیے انتخابات ہونگے۔

اس موقع پر صبح 9 بجے سے چار بجے تک ووٹنگ کی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی شام پانچ بجے کے بعد ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.