دراصل حضرت محمد سراج الدین شاہ عالم کی پیدائش اسلامی تاریخ کے مطابق 17 ذو القعدہ 817 ہجری بمطابق 1414عیسوی پیر کی رات میں ہوئی تھی۔ جس کے تحت رواں برس 9 جولائی جمعرات کو شاہ عالم سرکار کا یوم پیدائش سادگی سے رواں برس منایا گیا۔
آپ کو بتا دیں کہ' ہر برس اس موقع پر ہاتھی پر رکھ کر یہاں چادریں چڑھائی جاتی تھیں اور ایک شاندار جلوس کا اہتمام کیا جاتا تھا اس موقع پر پورے گجرات سے عقیدت مندوں کا ازدہام یہاں دیکھنے ملتا تھا اور نیاز کا اہتمام کیا جاتا تھا۔
درگاہ کے آس پاس میلے کا ماحول دیکھنے کو بھی ملتا تھا لیکن راں برس یہ پرکشش منظر دیکھنے نہیں ملا اس سلسلے میں شاہ عالم درگاہ مسجد کے امام حضرت صدیق احمد اشرفی نے کہا کہ آج سے قبل کبھی اس طرح سے حضرت شاہ عالم کا یوم پیدائش نہیں منایا گیا۔ آج یہاں کا ماحول دیکھ کر کافی دکھ ہو رہا ہے۔ تاہم آج ہم نے شاہ عالم سرکار سے دعائیں کی ہیں کہ اس کورونا وائرس سے ہمیشہ ہمیش کے لیے ہمیں نجات مل جائے اور دوبارہ درگاہ پر پہلے جیسی رونق دیکھنے کو ملے۔
اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے بتایا کہ کورونا وائرس اور حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق بھیڑ بھاڑ نہ ہو اور کسی بھی تقریب و جلوس کا اہتمام نہ کرنے کی ہدایت کے پیش نظر شاہ عالم سرکار کی سالگرہ پر جلوس منسوخ کیا گیا ہے جس کے تحت آج سادگی کچھ خدام و ٹرسٹیوں نے صرف چادر چڑھا کر رسم ادا کی۔
مزید پڑھیں:
عالمی سطح پر بھارت میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد سب سے کم
شاہ عالم درگاہ کے ٹرسٹی نے کہا کہ گجرات میں کورونا وائرس کے تشویشناک حالات ہوتے جا رہے ہیں ایسے میں فی الحال کوئی جلوس تقریب کا اہتمام بھی نہیں کر سکتے اس لیے سالگرہ کا جشن سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے سادگی سے منایا گیا، جس کے سبب ہر برس پر رونق رہنے والی درگاہ عقیدت مندوں سے خالی نظر آئی۔