ETV Bharat / city

گجرات میں کورونا متاثرین کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز - گجرات محکمہ صحت کی پرنسپل سیکریٹری

ملک میں کورونا وائرس کا سب سے زیادہ اثر مہاراشٹر کے بعد ریاست گجرات میں ہے، یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 14 ہزار 468 تک جا پہنچی ہے، اور 888 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

گجرات میں کورونا متاثرین کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز

author img

By

Published : May 26, 2020, 2:11 PM IST

گجرات محکمہ صحت کی پرنسپل سیکریٹری جینتی روی نے بتایا کہ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 14468 ہوگئی ہے جبکہ گجرات میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 888 ہوگئی ہے.

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے چار سو پانچ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 30 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 224 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، اب تک چھ ہزار 636 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وہیں احمدآباد میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10ہزار 590 ہوگئی ہے اور یہاں اب تک مجموعی طور پر 722 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق احمدآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 310 کورونا کیسز درج کیے گئے ہیں، دوسری طرف سورت میں بھی کورونا وائرس کے 31 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کی پرنسپل سیکریٹری جینتی روی نے مزید بتایا کہ گجرات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 86 ہزار 361 نموں کی جانچ ہوئی ہئی ہے جن میں سے 14 ہزار 468 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.