گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد کی ہلاکت کے بعد اس کی مجموعی تعداد تین ہزار 478 تک جا پہلنچی ہے، اسی دوران کورونا کے 1310 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ریاست میں اب تک کل 1 لاکھ 40 ہزار 55 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، جبکہ 1 لاکھ 19 ہزار 815 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب بھی ہو چکے ہیں، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1250 افراد کو ہسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 16 ہزار 762 فعال کیسز موجود ہیں، ان میں سے 84 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 16 ہزار 678 افراد کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھرس ریپ کیس : جنتر منتر پر احتجاج، یوگی سے استعفیٰ کا مطالبہ
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 45 لاکھ 31 ہزار 498 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ 177 معاملے سور ت میں درج کیے گئے ہیں جبکہ احمدآباد میں 173، وڈودرا میں 83، گاندھی نگر میں 27، بھاؤنگر میں 7، بناس کانٹھامیں 26، راج کوٹ میں 106، سریندر نگر میں 21، پاٹن میں 27، امریلی میں 28، جام نگر میں 64، مہسانہ میں 36 اور کچھ میں 31 کیسز سامنے آئے ہیں۔