ETV Bharat / city

بس ڈرائیورز اور آپریٹرز کے لیے کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں

author img

By

Published : May 21, 2020, 4:11 PM IST

پرینکا گاندھی کی ہدایات کے بعد اترپردیش میں ایک ہزار بسیں بھیجنے کے لئے ہدایات دی گئیں جس کے بعد کانگریس پارٹی کی جانب سے بھرت پور آگرہ سرحد پر تقریبا 700 بسیں اجازت کی منتظر تھیں لیکن بسوں کو اجازت نہیں دی گئی۔ ایسی صورتحال میں ، تمام بسوں کو واپس جانا پڑا۔ اس دوران بس ڈرائیورز اور آپریٹرز کی حالت خراب ہو گئی۔

There is no arrangement of food and drink for bus drivers and operators
بس ڈرائیورز اور آپریٹروں کے لیے کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں

منگل کی شام تقریبا 4 بجے کانگریس کی تمام بسیں سرحد پر اجازت کی منتظر تھیں اور ہر بس میں ایک ڈرائیور اور آپریٹر مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن ان کے کھانے پینے کا مناسب بندوبست نہیں ہوسکا۔ بس ڈرائیورز اور آپریٹرز بسوں کے نیچے سوتے ہوئے دیکھے گئے۔ جب ان سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ 'منگل کی شام کھانا دیا گیا تھا لیکن اس کھانے سے بدبو آ رہی تھی کھانہ خراب ہو چکا تھا۔ بسکٹ اور نمکین کھا کر اپنا پیٹ بھرنا پڑا۔

ویڈیو

تمام بسوں کے ڈرائور بسوں کے نیچے اور بسوں میں سو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی رہنما اور کسی انتظامیہ نے ان سے ان کی حالت نہیں پوچھی۔ نہ ہی ان کے پاس کھانے کو کھانہ تھا اور نہ ہی پینے کو پانی۔ بس ڈرائورز اور آپریٹرز نے پانی کا انتظام خود کیا اور گاؤں میں جا کر 50 روپے فی شخص کے حساب سے کھانہ کھایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.