ETV Bharat / city

آگرہ: جوتا کاریگر کی خاندان کے ساتھ خودکشی

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 10:23 PM IST

اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں واقع شاہ جہاں تھانہ علاقہ میں ایک جوتا کاریگر نے قرض سے پریشان ہو کر بیوی اور بیٹیوں سمیت زہریلی چیز کھا لی۔

جوتا کاریگر نے خاندان کے ساتھ زہر کھایا
جوتا کاریگر نے خاندان کے ساتھ زہر کھایا

ضلع کے شاہ گنج تھانہ علاقہ میں اجتماعی طور سے خودکشی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل شاہ گنج تھانہ علاقہ کے گاؤں رہائشی دیپک کمار نے بیوی اور دو بیٹیوں سمیت زہریلی چیز کھا لی۔ زہریلی چیز کھانے کے بعد شخص نے اپنے رشتہ داروں کو اس پورے واقعے کا ویڈیو اپنے رشتہ داروں کو بھیج دیا۔

دیپک جوتا کاریگر ہے۔ اس نے مکیش ساگر نام کے شخص سے 1.15 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا۔ قرض زیادہ ہونے سے پریشان تھا۔

جوتا کاریگر نے خاندان کے ساتھ زہر کھایا
جوتا کاریگر نے خاندان کے ساتھ زہر کھایا

معاملہ گزشتہ سنیچر کی دیر رات کا ہے۔ متاثرہ کے رشتہ داروں کو جب معاملے کی جانکاری ہوئی تو انہوں نے متاثر کو ہسپتال میں بھرتی کرایا۔ فی الحال سبھی کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ سبھی کی حالت سنگین ہے۔

متاثر کے اہل خانہ نے مکیش ساگر نام کے شخص کو حادثے کا ذمہ دار بتاتے ہیں۔ دیپک کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس نے ایک برس قبل مکیش ساگر سے 1.15 لاکھ روپے قرضہ لیا تھا۔ قرض کے ان روپیوں پر 10 فیصد سود چل رہا تھا۔ دیپک کا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام بند ہو گیا تھا۔ اس وجہ سے وہ قرضہ ادا نہیں کر پا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'گاندھی جی کے نظریات پر چلتے تو ’خود کفیل بھارت‘ کی ضرورت نہیں ہوتی'

قرض کا پیسہ واپس نہیں کر پانے پر مکیش ساگر کئی بار دیپک کے گھر پر آیا اور مار پیٹ کی۔ اس کے بعد قرض داروں سے پریشان ہو کر دیپک نے 23 ستمبر کو مکان بیچنے کا سودا کیا۔ گھر بیچ کر دیپک قرض داروں کے گھر پرانی رقم دینے گیا، تو انہوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی۔

اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے گا، اس کے بعد معاملے کی تحقیق کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.