ETV Bharat / city

Taj Mahal Free Entry: تاج محل میں آج سے تین دن تک مفت داخلہ - مغل بادشاہ شاہجہاں اور ان کی بیگم ممتاز محل

پوری دنیا میں محبت کی نشانی کے لئے مشہور تاج محل کو آج سے تین دنوں تک کے لئے مفت داخلے کے طور پر کھول دیا گیا ہے۔ یہ قدم مغل بادشاہ شاہجہاں کے عرس کی مناسبت سے ہر سال اٹھایا جاتا ہے، جہاں لوگ پہنچ کر ان کی قبر کو دیکھنے اور چادر چڑھاتے ہیں Taj Mahal Open Free Entry۔

Taj Mahal
Taj Mahal
author img

By

Published : Feb 27, 2022, 7:14 AM IST

محبت کی نشانی کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے آگرہ کے تاج محل کو تعمیر کرانے والے مغل بادشاہ شاہجہاں اور ان کی بیگم ممتاز محل کی اصلیں قبریں دیکھنے کا موقع آج سے ملنے جا رہا ہے۔ پورے سال میں صرف ایک بار تین دنوں کے لئے ان قبروں کو عوامی دیدار کے لئے کھولا جاتا ہے۔ یہی نہیں ان تین دنوں میں تاج محل میں داخلہ بھی مفت ہوگا Free Entry to Taj Mahal for three days from today۔

مغل بادشاہ شاہجہاں کے عرس کی مناسبت سے پہلے دن نصف دن کے لئے اور تیسرے دن پورے دن کے لئے مفت داخلے کی سہولیت ملے گی۔ عرس کے دوران مقبرے کے تہہ خانے میں واقع شاہجہاں اور ممتاز محل کی اصلی قبروں کو کھولا جائے گا۔

پہلے دن یعنی اتوار کو تہہ خانے میں واقع قبروں کو 27 فروری دوپہر دو بجے کھولے جانے کے بعد غسل دیا جائے گا۔ دوسرے دن 28 فروری کو دوپہر دو بجے یہاں سنل کی رسم ادا کی جائے گی۔ تیسرے دن یکم مارچ کو پورے دن چادر پوشی و گلپوشی ہوگی اور پنکھ چڑھائے جائیں گے۔ یکم مارچ کی شام کو فورکورٹ میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔

تیسرے دن شاہجہاں کی قبر پر 1381 میٹر لمبی چادر چڑھائی جائے گی جو کہ اس خصوصی دن کا اسپیشل اور لوگوں کی کشش کا باعث بنتا ہے۔ اس چادر پوشی کی رسم کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سال کے بقیہ 362 دن اصلی قبریں سیاحوں کے لئے بند رکھی جاتی ہیں۔ تہہ خانے کے اوپر کے فلور پر ہوبہو بنی نقلی قبریں دکھائی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

سپرنٹنڈنٹ آثارقدیمہ راج کمار پٹیل نے بتایا کہ عرس میں پہلے و دوسرے دن دوپہر دو بجے سے اور تیسرے دن اسمارک کھلنے سے بند ہونے تک سیاح و زائرین کا داخلہ مفت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.