آم سے بھرا ہوا کینٹر لکھنؤ سے آگرہ، آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر آرہا تھا۔ اس دوران کینٹر کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ جس کے بعد ڈرائیور نے آم سے بھرا ہوا کینٹر سڑک کے کنارے کھڑا کر دیا اور ساتھ ہی خود بھی کنٹینر کے پیچھے سڑک کے کنارے کھڑا ہو گیا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والا ٹرک بے قابو ہوکر کینٹر سے ٹکرا گیا۔ جس کی وجہ سے کنٹینر کے پیچھے کھڑے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
25 سالہ ڈرائیور کا نام مونو تھا جو شمشا باد کے نیاواس گاؤں کا رہائشی تھا۔ دوسری جانب ، ٹرک ڈرائیور اور آپریٹر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔