الہ آباد ہائی کورٹ کے وکیل محمد اسد حیات نے بتایا یہ تینوں درخواست محمد امام خان، سلمان امتیاز اور محمد عامر کے ساتھ 12دیگر نے دائر کی ہیں۔
سات جنوری 2020 کو ہائی کورٹ میں قومی انسانی حقوق کمیشن کو تحقیقات کرنے اور چار ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اس دوران کمیشن نے گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیے۔
وکیل محمد اسد حیات نے بتایا کہ ہم نے ہائی کورٹ میں محمد عامر خان اور دیگر 12 افراد کی جانب سے دائر درخواست میں ضمنی حلف نامہ داخل کیا ہے اس حلف نامے میں بہت سارے بنیادی سوالات رکھے گئے ہیں جن کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ہیومن رائٹس کمیشن عدالت سے اضافی وقت دینے کی درخواست کرے گا۔
سینئر ایڈوکیٹ زینب فرمان احمد نقوی درخواست نمبر 392/2020 عامر خان اور دیگر بارہ میں درخواست گزاروں کے لیے پیش ہونگے۔ سماعت کے بعد کاروائی سے آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:اب 'کیم چھو ٹرمپ' کے بجائے 'نمستے ٹرمپ' ہوگا
واضح رہے کہ 15 دسمبر کے تشدد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 40 سے زیادہ طلباء زخمی ہوئے تھے اور ایک طالب علم کا علاج کے دوران ہاتھ بھی کاٹنا پڑا۔