ETV Bharat / business

مئی میں تھوک مہنگائی سنہ 1991 کے بعد بلند ترین سطح پر

مملک کے تھوک قیمت اشاریہ پر مبنی افراط زر مئی 2022 میں مزید بڑھ کر 15.88 فیصد ہو گئی، جو 1991 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ WPI Inflation Spikes to Record 15.88% in May

WPI inflation spikes to record 15.88% in May on costlier food items, crude oil
مئی میں تھوک مہنگائی 15.88 فیصد کے ساتھ بلند ترین سطح پر
author img

By

Published : Jun 14, 2022, 4:23 PM IST

Updated : Jun 14, 2022, 4:47 PM IST

نئی دہلی: بھارت کی تھوک مہنگائی WPI Inflation Spikes مئی 2022 میں بڑھ کر 15.88 فیصد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو اپریل میں 15.08 فیصد تھی WPI Inflation Spikes to Record 15.88% in May۔ منگل کے روز سرکاری اعداد و شمار سے اس کی معلومات دی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ تھوک مہنگائی ایک برس سے زائد عرصے سے دوہرے ہندسے میں ہے۔ کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت نے کہا کہ گزشتہ سال مئی کے اسی مہینے کے مقابلے میں خام تیل اور قدرتی گیس، اشیائے خوردونوش، بنیادی دھاتیں، نان فوڈ آئٹمز، کیمیکلز اور کیمیکل مصنوعات اور غذائی مصنوعات وغیرہ کی تھوک قیمتیں بڑھ جانے سے مئی میں تھوک مہنگائی پر دباؤ بڑھا۔

جیسا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے، ڈبلیو پی آئی فوڈ انڈیکس پر مبنی افراط زر کی شرح اپریل 2022 میں 8.88 فیصد سے بڑھ کر مئی میں 10.89 فیصد ہوگئی۔ بتادیں کہ ہول سیل پرائس انڈیکس (WPI) کے عارضی اعداد و شمار ہر مہینے کی 14 تاریخ یا دوسرے روز مہینے کے دو ہفتوں کے وقفے کے ساتھ جاری کیے جاتے ہیں اور ادارہ جاتی ذرائع اور منتخب مینوفیکچرنگ یونٹس سے حاصل کردہ ڈیٹا کے ساتھ مرتب کیے جاتے ہیں۔

مزید برآں، مئی کے مہینے میں بھارت کی خوردہ افراط زر گذشتہ مہینے سے کم ہوئی اور 7.04 فیصد رہی۔ تاہم یہ مسلسل پانچویں مہینے مرکزی بینک آر بی آئی کے 6 فیصد اہداف سے زیادہ ہے۔

ریٹنگ ایجنسی آئی سی آر اے کی چیف اکانومسٹ ادیتی نائر نے کہاکہ اعلی تقابلی بنیاد کے باوجود ہول سیل افراط زر (ڈبلیو پی آئی) مئی 2022 میں مزید بڑھ کر 15.9 فیصد تک پہنچ گئی، جو ستمبر 1991 کے بعد سے اس کی بلند ترین سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مئی کا اعداد و شمار تجزیہ کاروں کی پیش گوئی سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jun 14, 2022, 4:47 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.