ETV Bharat / business

Financial Goals اگر آپ خوشگوار زندگی چاہتے ہیں تو یہ اقدامات ضرور کریں - مالی منصوبہ بندی بہت ضروری

اگر آپ کی نئی شادی ہوئی ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی خوشگوار گزرے اور زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اپنا مالی ہدف ابھی سے طے کریں۔ آپ کو کیا کرنا ہے، پوری خبر پڑھیں۔ What financial goals help newlyweds to enjoy a happily ever after life

What financial goals help newlyweds to enjoy a happily ever after life
اگر آپ خوشگوار زندگی چاہتے ہیں تو یہ اقدامات ضرور کریں
author img

By

Published : Feb 19, 2023, 5:07 PM IST

حیدرآباد: شادی کے اس سیزن میں بہت سی شادیاں ہورہی ہیں۔ نئے جوڑے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کے لیے قسمیں کھارہے ہیں، اس سب انہیں ہموار سفر کے لیے بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا، کیونکہ شادی کے بعد لائف دو سے ایک ہو جاتی ہے، ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ ایسے میں نئے شادی شدہ جوڑے کو سب سے پہلے مالی ہدف طے کرنا چاہیے۔ آئیے جانتے ہیں کہ انہیں اپنی اور اپنے بچوں کی خوشگوار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔

مل کر فیصلے لیں: ایک دوسرے کی مالی ترجیحات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ پھر اس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کریں۔ معلوم کریں کہ آپ کے مالی اہداف کو پورا کرنے کا بہترین طریقہ کونسا ہے۔ نوجوان جوڑوں کو طویل مدت تک سرمایہ کاری کرنے کی آزادی ہے۔ اگر احتیاط اور منصوبہ بندی کے ساتھ کیا جائے تو وہ اپنی مستقبل کی ضروریات کے لیے ایک اچھا فنڈ جمع ہوسکتا ہے۔

ذمہ داریوں کو باٹیں: جب مالی اہداف کے حصول کی بات آتی ہے، تب سب سے پہلے جس چیز کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے وہ یہ کہ ہم کس طرح مالی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ چاہے یہ قلیل مدتی ہو یا طویل مدتی، پہلے اس کا تعین کرنا چاہیے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں میاں بیوی دونوں کمائیں گے تو ان مقاصد کو حاصل کرنا آسان ہو گا۔ تاہم ان دونوں کو پہلے بچت کرنا سیکھنا چاہیے اور پھر اپنی کمائی ہوئی رقم سے خرچ کرنا چاہیے۔ یہ نہ بھولیں کہ اگر آپ خاندان میں واحد کمانے والے ہیں مناسب منصوبہ بندی اور اپنے شریک حیات کے تعاون سے آپ بڑے مقاصد آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سرمایہ کاری کے صحیح منصوبے پر عمل کرنا یقینی بنائیں۔ تاہم ان مقاصد کی تکمیل کے لیے آپ کو کئی قسم کی قربانیاں بھی دینی پڑیں گی۔

سمجھداری سے قرض لیں: قرض لینا غلط نہیں ہو سکتا، لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس کی کتنی ضرورت ہے۔ ہمیشہ یہ یاد رکھیں کہ اگر آپ ایسی چیزیں خریدنے کے لیے قرض لیتے ہیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے، تو آپ کو وہ چیزیں بیچنی ہوں گی جن کی آپ کو ضرورت ہے۔ اگر آپ قرض لیں تو بھی دیکھیں کہ سود کتنا ہے۔ قرض صرف ان چیزوں کے لیے لیا جائے جن کی قیمت بڑھتی ہے۔ اس کی ایک مثال ہوم لون ہے۔ اگر آپ جوڑے کے طور پر ہوم لون لیتے ہیں تو یہ ٹیکس بچانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔ قرض لینے سے پہلے اپنے کریڈٹ سکور اور کریڈٹ ہسٹری چیک کریں، اس سے آپ کو اپنی مالی حالت کا اندازہ ہو جائے گا۔

لانگ ٹرم پلان: خواب کو سچ کرنے کے لیے ہر لمحہ کوشش ضروری ہے۔ ایسی اسکیمیں تلاش کریں جو آپ کی محنت سے کمائی گئی رقم کی حفاظت کے ساتھ سرمایہ کاری کے ذریعے بڑھانے میں مدد کرے۔ اگرچہ ابتدائی دنوں میں نقصان کا خطرہ زیادہ ہو، لیکن آپ کو ایسی اسکیموں کا انتخاب کرنا چاہیے جو زیادہ منافع دیں۔ مالی منصوبہ بندی ایک سفر کی طرح ہے۔ یہ ایک دن میں پورا نہیں ہوتا۔

کمانے والے شخص کے نام پر بیمہ: خاندان میں کمانے والے شخص کے نام پر انشورنس پالیسی لی جانی چاہیے۔ یہ غیر متوقع حالات میں خاندان کو مالی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انشورنس پالیسی کو بچوں کی تعلیم کے لیے بچت کے منصوبے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زندگی اور صحت کی انشورنس پالیسی ایک ضروری انشورنس پالیسی ہے۔ جوڑے کے بنتے ہی جوائنٹ فیملی فلوٹر ہیلتھ پالیسی لینے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.