ETV Bharat / business

Walmart Flipkart فلپ کارٹ میں والمارٹ کی حصہ داری میں اضافہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 12:58 PM IST

امریکی کمپنی والمارٹ نے فلپ کارٹ میں ایک نیا حصہ خریدا ہے، جس کے لیے کمپنی نے 3.5 بلین ڈالر (تقریباً 28,953 کروڑ روپے) ادا کیے۔ اب فلپ کارٹ میں والمارٹ کی حصہ داری بڑھ کر 80.5 فیصد ہو گئی ہے۔ Walmart Raises Stake in Flipkart

Etv Bharat فلپ کارٹ میں والمارٹ کی حصہ داری بڑھی، 28,953 کروڑ روپے ادا کیئے

نئی دہلی: رٹیل سیکٹر کی بڑی امریکی کمپنی والمارٹ نے بھارتی ای کامرس کی اہم کمپنی فلپ کارٹ میں اپنی حصہ داری بڑھا دی ہے۔ والمارٹ نے 31 جولائی 2023 تک چھ مہینوں میں اپنے غیر کنٹرول والے اسٹیک ہولڈرز سے شیئر حاصل کرنے کے لیے $3.5 بلین (تقریباً 28,953 کروڑ روپے) ادا کیا ہے۔ رٹیل کمپنی نے امریکن اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی فائلنگ میں کہا کہ ان چھ مہینوں کے دوران کمپنی کو اپنی اکثریتی ملکیت والی ذیلی کمپنی فون پے کے لیے ایکویٹی فائننسنگ کے نئے مرحلے سے $700 ملین حاصل کیے۔

ذرائع کے مطابق اس ڈیل کے بعد بھارتی ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ میں والمارٹ کا حصہ بڑھ کر 80.5 فیصد ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ امریکی رٹیل کمپنی کے مینیجر نے فلپ کارٹ کے کو فاؤنڈر بِنی بنسل کا باقی حصہ بھی حاصل کر لیا ہے۔ والمارٹ نے ہیج فنڈ ٹائیگر گلوبل اور ایکسل پارٹنرز سے بھی حصہ خریدا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فون پے ایک ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والی کمپنی ہے، جس میں والمارٹ کا حصص سب سے زیادہ ہے۔ فلپ کارٹ کا منترا فیشن طرز زندگی کی مصنوعات کے لیے ملک کا سب سے بڑا ای کامرس بازار ہے، جو پورے بھارت کے صارفین کو سرفہرست برانڈ پیش کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.