ETV Bharat / business

UBS-Credit Suisse کریڈٹ سوئس اور یو ایس بی انضمام کی وجہ سے 3600 نوکریاں خطرے میں، رپورٹ

رپورٹ کے مطابق کریڈٹ سوئس اور یو ایس بی کے انضمام کی وجہ سے 20 سے 30 فیصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے 2500 سے 36000 ملازمین کو باہر کا راستہ دکھایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف سوئٹزرلینڈ میں 11 ہزار ملازمین نوکریوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ UBS-Credit Suisse

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 4:00 PM IST

UBS may cut up to 36,000 jobs worldwide after Credit Suisse takeover
کریڈٹ سوئس اور یو ایس بی انضمام کی وجہ سے 3600 نوکری خطرے میں، رپورٹ

نئی دہلی: امریکہ اور یورپ کا بینکنگ بحران کتنا بڑا ہو گا اس سلسلے میں ابھی تک تصویر پوری طرح واضح نہیں ہوئی ہے، لیکن کریڈٹ سوئس، بحران زدہ سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک UBS کے ساتھ ضم ہونے جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ بینک کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے لیا گیا ہے۔ لیکن انضمام کے بعد ہزاروں ملازمین اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ یہ دعویٰ ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس انضمام کی وجہ سے دنیا بھر میں 36,000 ملازمین اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ یہ معلومات SonntagsZeitung کی رپورٹ سے ملی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 19 مارچ کو یو بی ایس کے ذریعے کریڈٹ سوئس کو لینے کی خبر سامنے آئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے 20 سے 30 فیصد ملازمین کو فارغ کر سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 36000 ملازمین کو باہر کا راستہ دکھایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ سے صرف سوئٹزرلینڈ میں 11 ہزار ملازمین نوکریوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کے تحت کن پوسٹوں کے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

انضمام سے پہلے UBS کے 72,000 سے زیادہ ملازمین تھے اور کریڈٹ سوئس کے پاس 50,000 سے زیادہ تھے۔ UBS اور کریڈٹ سوئس سوئٹزرلینڈ کے سب سے اہم بینکوں میں سے ہیں۔ ان بینکوں کو Global Systematically Important Financial Institution (G-SIFI) کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ بینک دنیا کی معیشت کے لیے بہت اہم ہیں اور انہیں ڈوبنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.