ETV Bharat / business

TVS Sales March: ٹی وی ایس نے مارچ 2022 میں تین لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کیں

بین الاقوامی مارکیٹ میں، ٹی وی ایس نے مارچ 2022 میں ایک لاکھ 9 ہزار 724 گاڑیاں برآمد کی ہیں جن میں 95 ہزار 962 دو پہیہ گاڑیاں شامل ہیں جبکہ کمپنی نے مارچ 2021 میں ایک لاکھ 19 ہزار 382 گاڑیاں برآمد کیں جن میں سے ایک لاکھ 5 ہزار 242 دو پہیہ گاڑیاں تھیں۔

Two-Wheeler Sales March 2022: TVS Motor Company Reports 4.6 Per Cent Drop In Domestic Sales
ٹی وی ایس نے مارچ 2022 میں 307954 گاڑیاں فروخت کیں
author img

By

Published : Apr 2, 2022, 7:57 PM IST

موٹر کمپنی ٹی وی ایس نے مارچ 2022 میں 3 لاکھ 7 ہزار 954 گاڑیاں فروخت کیں، جبکہ مارچ 2021 میں یہ تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 643 تھی جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے۔ ایک ریلیز میں کمپنی نے کہا کہ' ٹو وہیلر مارکیٹ میں اس نے مارچ 2022 میں کُل 2 لاکھ 92 ہزار 918 گاڑیاں فروخت کیں، جن میں سے ایک لاکھ 96 ہزار 956 گاڑیاں مقامی بازار میں فروخت ہوئیں۔ جبکہ گزشتہ برس مارچ میں کمپنی نے کُل 3 لاکھ 7 ہزار 397 دو پہیہ گاڑیاں فروخت کیں، جن میں سے 2 لاکھ 2 ہزار 155 مقامی بازارمیں فروخت ہوئی تھیں۔ TVS Motor Company Reports 4.6 Per Cent Drop

دو پہیہ گاڑیوں کے بازار میں کمپنی نے موٹر سائیکل کے شعبے میں ترقی حاصل کرتے ہوئے مارچ 2022 میں ایک لاکھ 60 ہزار 522 گاڑیاں فروخت کیں جو مارچ 2021 میں ایک لاکھ 57 ہزار 254 تھیں۔ کمپنی نے مارچ 2021 میں ایک لاکھ 4 ہزار 513 اسکوٹر فروخت کیے جو مارچ 2022 میں کم ہو کر 94747 رہ گئے۔ کمپنی نے کہاکہ سیمی کنڈکٹر کی کمی کی وجہ سے پریمیم ٹو وہیلر کی پروڈکشن اور فروخت متاثر ہوئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں سیمی کنڈکٹرز کی سپلائی میں بہتری آئے گی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں، ٹی وی ایس نے مارچ 2022 میں ایک لاکھ 9 ہزار 724 گاڑیاں برآمد کی ہیں جن میں 95 ہزار 962 دو پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔ کمپنی نے مارچ 2021 میں ایک لاکھ 19 ہزار 382 گاڑیاں برآمد کیں جن میں سے ایک لاکھ 5 ہزار 242 دو پہیہ گاڑیاں تھیں۔ کمپنی کو تھری وہیلر کی فروخت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔مارچ 2022 میں کمپنی نے 15 ہزار 36 گاڑیاں فروخت کیں جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 15246 تھیں۔

ٹی وی ایس نے مالی برس 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی میں 8.15 لاکھ دو پہیہ گاڑیاں فروخت کیں، جبکہ مالی سال 2020-21 کی اسی مدت میں یہ تعداد 8.87 لاکھ تھی۔ کمپنی نے تین پہیوں کی فروخت میں اضافہ درج کیا ہے۔ اس نے مالی سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی میں 41 ہزار 774 گاڑیاں فروخت کیں، جبکہ مالی برس 2020-21 کی مذکورہ مدت میں یہ تعداد 40 ہزار 965 تھی۔

مزید پڑھیں: مالی اہداف کو کیسے طے کریں اور ان میں کیسے کامیابی حاصل کریں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.