واشنگٹن: ٹویٹر نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے خلاف ان کی جانب سے سوشل میڈیا فارم خریدنے کے سودے کو ختم کرنے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ قدم ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ذریعہ 44 ارب امریکی ڈالر کے حصول کے معاہدے کو ختم کرنے کے بعد اٹھایا گیا۔ Twitter Sues Elon Musk Over $44bn Takeover Deal
اسپوتنک کے مطابق ایلون مسک نے ٹویٹر پر اپنے جعلی (بوٹ) اکاؤنٹس کی صحیح تعداد چھپانے اور اس کے بارے میں مانگی گئی تمام معلومات فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا ہے اور انہوں نے اسی بنیاد پر ڈیل منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے جواب میں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر نے کہا کہ 44 ارب امریکی ڈالر کے حصول کے معاہدے کو ختم کرنے کے فیصلے پر مسک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق اس ڈیل کے میں اگر کوئی بھی پارٹی اسے منسوخ کرتی ہے تو اسے 1 بلین ڈالر یعنی تقریباً 7,904 کروڑ روپے کی ٹرمینیشن فیس ادا کرنی ہوگی۔ ٹویٹر نے ڈیلویئر کورٹ سے گزارش کی ہے کہ وہ مسک کو حکم دے کہ ٹویٹر ڈیل اسی قیمت (54.20 ڈالر فی شیئر) پر مکمل کی جائے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی