ممبئی: امریکی فیڈ ریزرو کی شرح سود میں کٹوتی کی امیدیں ختم ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں آئی گراوٹ سے حوصلہ شکن سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر آئی ٹی، ٹیک، پاور اور میٹلز سمیت سترہ گروپوں میں فروخت سے آج شیئر بازار مسلسل دوسرے دن بھی گراوٹ پر بند ہوا ۔
بی ایس ای کا سینسیکس 202.36 پوائنٹس گر کر 65 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 64,948.66 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 55.10 پوائنٹس گر کر 19,310.15 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.41 فیصد گر کر 30,265.32 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.23 فیصد گر کر 35,283.32 پوائنٹس پر رہا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل ملاکر 3748 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2086 میں فروخت ، 1526 خریداری جبکہ 136 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 39 کمپنیوں میں گراوٹ جبکہ 10 تیزی پر رہیں جبکہ ایک کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
بی ایس ای کے 17 گروپس میں گراوٹ رہی۔ اس عرصے کے دوران کموڈیٹیز 0.10، سی ڈی 0.27، توانائی 0.33، فنانشل سروسز 0.31، ہیلتھ کیئر 0.60، انڈسٹریز 0.36، آئی ٹی 1.46، ٹیلی کام 0.62، آٹو 0.14، بینکنگ 0.06، کیپٹل کڈس 0.24، کنزیومر ڈیوریبلس 0.57 ،دھات 0.88، تیل اور گیس 0 46، ریئلٹی 0.73 اور ٹیک گروپ کے شیئر میں 1.26 فیصد کی کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پندرہ ہزار کروڑ روپے کی وشوکرما اسکیم شروع ہوگی: مودی
بین الاقوامی مارکیٹ میں حصص کی قیمتیں گریں۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.68، جرمنی کا ڈیکس 0.52، جاپان کا نکئی 0.55، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.55 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.00 فیصد کمزور رہا۔
یواین آئی۔