ETV Bharat / business

Tata Group ٹاٹا گروپ آئی فون بنانے والی پہلی بھارتی کمپنی بنے گی

ٹاٹا گروپ Tata Group آئی فون بنانے والی پہلی بھارتی کمپنی بن سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹاٹا گروپ بھارت میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ جوائنٹ وینچر قائم کرنے کے لیے ایپل انکارپوریشن کے تائیوانی سپلائر کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ Tata Group in talks to join club of iPhone makers

Tata Group in talks to join club of iPhone makers
ٹاٹا گروپ آئی فون بنانے والی پہلی بھارتی کمپنی بنے گی
author img

By

Published : Sep 9, 2022, 4:08 PM IST

ممبئی: ٹاٹا گروپ Tata Group بھارت میں ایک الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ جوائنٹ وینچر قائم کرنے کے لیے Apple Inc کے تائیوانی سپلائر کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، جو جنوبی ایشیائی ملک میں آئی فونز کو اسمبل کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اگر یہ معاہدہ کامیاب ہوتا ہے تو ٹاٹا آئی فون بنانے والی پہلی بھارتی کمپنی بن سکتی ہے۔ Tata Group in talks to join club of iPhone makers

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ٹاٹا گروپ آئی فونز کی تیاری شروع کرتا ہے تو یہ چین کو چیلنج کرنے کی کوشش میں ایک بڑا قدم ہوگا۔ ویسے بھی، کووڈ لاک ڈاؤن اور امریکہ کے ساتھ سیاسی کشیدگی کے بعد الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں چین کا غلبہ کم ہوا ہے۔ ٹاٹا گروپ بھارت میں ایک الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ جوائنٹ وینچر قائم کرنے کے لیے Apple Inc. کے تائیوانی سپلائر کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔

اس معاملے سے واقف لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹاٹا گروپ Wistron Corp کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ Wistron Corp کے ساتھ بات چیت کا مقصد ٹاٹا کو ٹیکنالوجی کی تخلیق میں ایک طاقت بنانا ہے۔ یہ گروپ تائیوان کی ایک کمپنی کی مہارت کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔ اگر یہ معاہدہ کامیاب ہوتا ہے تو ٹاٹا آئی فون بنانے والی پہلی بھارتی کمپنی بن سکتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ معاہد دوسرے عالمی الیکٹرانکس برانڈز کو بھی قائل کر سکتا ہے کہ وہ بھارت کے تعلق سے اس بات پر غور کریں کہ وہ بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی خطرات کے وقت چین پر اپنا انحصار کم کریں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈیل کو حتمی شکل دینا باقی ہے، جس میں شیئر ہولڈنگ شامل ہے۔ خبر ہے کہ ٹاٹا ویسٹرون کے بھارت آپریشنز میں ایکوٹی خردید سکتی ہے یا ایک نیا پلانٹ بنا سکتی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا ایپل اس بات چیت سے آگاہ ہے یا نہیں۔ امریکی ٹیک چین سے ہٹ کر مینوفکچرنگ کو متنوع بنانے اور بھارت میں اپنی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ایپل ان علاقوں میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے جانا جاتا ہے جہاں وہ مینوفیکچرنگ اڈے قائم کرتی ہے۔ لیکن آئی فون کو اسمبل کرنا ایک پیچیدہ کام ہے جس کے لیے امریکی کمپنی کے سخت ڈیڈ لائنز اور کوالٹی کنٹرولز کو پورا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.