ETV Bharat / business

Supreme Court on Adani Group سپریم کورٹ اڈانی گروپ کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سماعت کیلئے تیار - سپریم کورٹ ہنڈن برگ رپورٹ پر کل سماعت کرے گی

سپریم کورٹ نے ہنڈن برگ رپورٹ کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر جمعہ کو سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں رپورٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ Supreme Court on Adani Group

Supreme Court To Hear Pleas To Probe Hindenburg Report Against Adani Group
سپریم کورٹ اڈانی گروپ کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سماعت کے لیے تیار
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 12:56 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ کی بنیاد پر اڈانی کی فرموں کی جانچ کے مطالبے پر جمعہ کے روز سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ درخواست گزار نے صنعت کار گوتم اڈانی کی قیادت میں کاروباری گروپ کے بارے میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی کے ذریعے انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست دائر کرنے والے وکیل وشال تیواری نے جمعرات کے روز چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔

تیواری نے بنچ کو بتایا کہ جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا کی بینچ اس مسئلہ پر دائر ایک علیٰحدہ عرضی پر 10 فروری کو سماعت کرنے والی ہے۔ انہوں نے بنچ پر زور دیا کہ وہ جمعہ کے روز علیحدہ درخواست کے ساتھ ان کی درخواست پر بھی سماعت کی جائے۔ اپنی مفاد عامہ کی عرضی (PIL) میں تیواری نے بڑے کارپوریٹس کو دیے گئے 500 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضوں کی منظوری کی پالیسی کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی دینے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ایڈوکیٹ ایم ایل شرما نے عدالت عظمیٰ میں امریکی مالیاتی فرم ہنڈن برگ ریسرچ کے شارٹ سیلر نیتھن اینڈرسن اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بلا وجہ سرمایہ کاروں کا استحصال کرنے اور اڈانی کو پریشان کرنے کے الزام میں ایک PIL دائر کی ہے جس پر جمعہ کے روز سماعت ہونی ہے۔ غور طلب ہے کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد شیئر بازار میں اڈانی کے شیئرز میں بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔ ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ متعدد الزامات لگائے ہیں، جب کہ اڈانی نے ہنڈن برگ کی رپورٹ کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

وہیں اس معاملے میں گذشتہ دنوں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم سے کئی سوالات پوچھے تھے۔ راہل گاندھی نے اپنے سوال میں پوچھا کہ اڈانی کو ایئرپورٹ میں کوئی تجربہ نہیں تھا، لیکن حکومت نے ضابطے کو بدل کر اڈانی کو اییرپورٹ دیے۔ اڈانی کو دفاعی شعبے میں کوئی تجربہ نہیں تھا لیکن اڈانی کو دفاعی شعبے میں ٹنڈر دیا گیا۔ راہل گاندھی نے بنگلہ دیش، سری لنکا اور اسرائیل کا بھی ذکر کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.