ETV Bharat / business

SC on Adani Hindenburg Issue سپریم کورٹ کا ہنڈنبرگ اڈانی معاملے کی رپورٹنگ پر پابندی سے انکار - اڈانی کی رپورٹنگ پر پابندی سے کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے اڈانی گروپ پر میڈیا کوریج پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے درخواست خارج کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ہم میڈیا پر پابندی نہیں لگا سکتے۔ Adani-Hindenburg issue

SC rejects plea to gag media from reporting on Adani row
سپریم کورٹ کا ہنڈنبرگ اڈانی معاملے کی رپورٹنگ پر پابندی سے انکار
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 12:54 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اڈانی گروپ پر ہنڈنبرگ رپورٹ کی میڈیا کوریج پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ پابندی لگانے والی درخواست ایڈوکیٹ ایم ایل شرما نے دائر کی تھی۔ دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ہم میڈیا پر پابندی نہیں لگا سکتے۔ چیف جسٹس کی بنچ نے جمعہ کے روز ایڈوکیٹ ایم ایل شرما کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہاکہ 'ہم میڈیا کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں کرنے والے ہیں۔ جو کرنا ہے ہم کریں گے۔ ہم اپنا حکم جاری کریں گے۔ دراصل ایم ایل شرما نے اپنی درخواست میں مطالبہ کیا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ کی طرف سے ہنڈن برگ رپورٹ کے خلاف تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل نہیں دی جاتی، میڈیا رپورٹنگ پر پابندی لگا دی جائے۔ شرما نے کہا تھا کہ اس معاملے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جانی ہے، جو اس بات کی جانچ کرے گی کہ ہنڈنبرگ رپورٹ کسی سازش کا نتیجہ ہے یا نہیں۔

اس کے بعد بھی میڈیا میں اڈانی گروپ کو لے کر مسلسل خبریں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اطلاعات سے لاکھوں سرمایہ کار متاثر ہو رہے ہیں۔ اس لیے عدالت کا حکم آنے تک میڈیا کو روکا جائے۔ ان دلائل کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ 'ہم نے اپنا حکم پہلے ہی محفوظ کر رکھا ہے اور اسے سنائیں گے۔ کوئی معقول وجہ بتائیں۔ ہم میڈیا پر پابندی لگانے والے نہیں ہیں۔ بتا دیں کہ 17 فروری کو سپریم کورٹ میں اس معاملے میں کمیٹی کی تشکیل کے مطالبے پر سماعت ہوئی تھی۔ جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.