ممبئی: دنیا کے مرکزی بینکوں کے سود کی شرح میں آگے بھی اضافہ کے اندیشہ سے عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر دھاتوں، اشیاء اور آٹو سمیت 15 گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل چھٹے دن گرکر بند ہوئی۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 141.87 پوائنٹس گر کر 59463.93 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 45.45 پوائنٹس گر کر 17465.80 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.17 فیصد گر کر 24,178.73 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.15 فیصد گر کر 27,584.59 پوائنٹس پر رہا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل ملاکر 3613 کمپنیوں کے شیئروں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1955 میں فروخت ، 1490 میں خریداری جبکہ 168 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 26 کمپنیاں سبز رہیں جبکہ باقی 24 سرخ نشان پر رہیں۔ بی ایس ای میں 15 گروپس میں کمی آئی۔ اس عرصے کے دوران میٹل 2.39، کموڈٹیز 1.17، سی ڈی 0.37، ایف ایم سی جی 0.40، فنانشل سروسز 0.25، انڈسٹریلس 0.55، آئی ٹی 0.25، ٹیلی کام 0.56، یوٹیلیٹیز 0.48، آٹو 0.99، بینکنگ 0.21، کیپیٹل گڈس 0.69، پاور 0.38، ریئلٹی 0.70، پاور ٹیک گروپ کے شیئر 0.28 فیصد کمزور رہے۔ بین الاقوامی منڈیوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.01، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.68 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.62 فیصد گرا جبکہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.30 اور جاپان کا نکئی 1.29 فیصد چڑھا۔
یہ بھی پڑھیں: Stock Market اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری
یو این آئی