ممبئی: اسٹاک مارکیٹ میں آج اتھل پتھل کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 490162.55 کروڑ روپے ڈوب گئے۔Stock Market Crash
عالمی مارکیٹ کو دو سال کی کم ترین سطح پر لے جانے کے دباؤ کے تحت مقامی سطح پر ہمہ جہت فروخت کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی آج 1.5 فیصد سے زیادہ گر گئے کیونکہ دنیا کے بہت سے مرکزی بینکوں نے بے قابو افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا تھا۔ اس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 490162.55 کروڑ روپے ڈوب گئے۔
بی ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائزیشن جمعرات کو 28154729.34 کروڑ روپے رہی لیکن جمعہ کو 1.73 فیصد کی کمی کے بعد 490162.55 کروڑ روپے کم ہو کر 27664566.79 کروڑ روپے ہوگئی۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کی کم ترین سطح ہے۔ اس سے پہلے 16 ستمبر کو مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 618536.3 کروڑ روپے کی ایک دن کی کمی آئی تھی اور یہ 28587358.36 کروڑ روپے سے گھٹ کر 27968822.06 کروڑ روپے پر آ گئی تھی۔
مزید پڑھیں:Investors lose Rs 6 lakh crore as Sensex سرمایہ کاروں کے چھ لاکھ کروڑ روپے سے زائد سرمایہ ڈوب گئے
یواین آئی