ETV Bharat / business

States GST collection ریاستوں کے جی ایس ٹی وصولی میں پچیس فیصد اضافہ متوقع - جی ایس ٹی کی وصولی میں اضافے

جھارکھنڈ ملک کی واحد ریاست ہے جہاں مالی برس 2022۔23 میں جی ایس ٹی کی وصولی میں ترقی کی شرح گذشتہ مالی برس کے مقابلے سنگل ہندسوں میں ہونے کی امید ہے۔ States GST collection

States GST collection jumped by 25% this fiscal: SBI Research
ریاستوں کے جی ایس ٹی وصولی میں پچیس فیصد اضافہ متوقع
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 4:30 PM IST

نئی دہلی: کووڈ۔19 وبائی مرض کے پھیلنے کی وجہ سے گذشتہ دو برسوں میں مالی مشکلات کا سامنا کرنے والی ریاستی حکومتوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ان کی جی ایس ٹی وصولی میں رواں مالی برس (اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک کی مدت) میں 24.7 فیصد اضافہ اضافہ متوقع ہے۔ ایس بی آئی ریسرچ کی طرف سے کےے گئے اعداد و شمار کے مطابق، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال نے سست ترقی درج کی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کے تین ریاستوں اڈیشہ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کو چھوڑ کر، زیادہ تر ریاستوں میں جی ایس ٹی کی وصولی میں زیادہ اضافہ متوقع ہے۔

جھارکھنڈ ملک کی واحد ریاست ہے جہاں مالی برس 2022۔23 میں جی ایس ٹی کی وصولی میں اضافے کی شرح گذشتہ مالی برس کے مقابلے سنگل ہندسوں میں ہونے کی امید ہے۔ ریاست نے اپنے جی ایس ٹی کی وصولی میں صرف 5.4 فیصد کے اضافے کا اندازہ لگایا ہے۔ اسی طرح مغربی بنگال میں جی ایس ٹی کی وصولی میں شرح نمو 13.3 فیصد اور اڈیشہ میں 10.9 فیصد رہنے کی امید ہے۔ گجرات، UP سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ریاستوں میں ہیں- SBI کی رپورٹس کے مطابق 18 بڑی ریاستوں میں سے گجرات واحد ریاست ہے جہاں جی ایس ٹی وصولیوں میں 40 فیصد سے زیادہ سال بہ سال ترقی کی توقع ہے۔

اتر پردیش کی جی ایس ٹی وصولی میں 30 فیصد سے زیادہ اضافے کا تخمینہ ہے۔ تاہم، اگلے مالی برس میں سال بہ سال کی بنیاد پر جی ایس ٹی وصولی کی شرح نمو میں کمی کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے گروپ چیف اکنامک ایڈوائزر سومیا کانتی گھوش کے ایک اندازے کے مطابق جی ایس ٹی کی وصولی اب بھی دوہرے ہندسے میں ہوگی۔ مالی برس 2023-24 میں ریاستوں کی جی ایس ٹی آمدنی میں 16 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ زیادہ تر ریاستیں اگلے مالی برس میں اپنے جی ایس ٹی کی وصولیوں میں 10-20 فیصد کی درمیانی شرح نمو کا تخمینہ لگا رہی ہیں۔ جب کہ مرکز نے بھی آج سے شروع ہونے والے نئے مالی برس میں جی ایس ٹی کی آمدنی میں 12 فیصد اضافے کا اندازہ لگایا ہے۔

ریاست گجرات اپنے سیلز ٹیکس اور VAT کی وصولیوں میں سب سے زیادہ اضافے کی پیش قیاسی کر رہی ہے، اس کے بعد چھتیس گڑھ (24.4 فیصد)، تلنگانہ (22.3 فیصد)، مغربی بنگال (21.9 فیصد)، تامل ناڈو (20.9 فیصد) اور مہاراشٹرا (19.8 فیصد) ہیں۔ سومیا کانتی گھوش نے کہا کہ اتر پردیش جیسی کچھ ریاستوں نے مالی سال 2022-23 کے مقابلے مالی سال 2023-24 میں سال بہ سال 42 فیصد ترقی کا تخمینہ لگایا ہے۔ یہاں تک کہ جھارکھنڈ نے بھی مالی سال 2023-24 میں 25 فیصد کی زیادہ ترقی کا بجٹ پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.