نئی دہلی: ایئر لائن کمپنی اسپائس جیٹ نے منگل کو کہاکہ اس نے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے پورے واجبات کو ادا کر دیا ہے۔کمپنی نے کہا کہ اس کے ساتھ اب وہ روزمرہ کی پروازوں کے لیے اتھارٹی کو پیشگی ادائیگی کرنے کے اپنے پرانے نظام پر واپس آجائے گی۔ ایئر لائن نے ایک بیان میں کہاکہ اس کے اصل واجبات کی ادائیگی کے بعد اے اے آئی اب اسپائس جیٹ کو 50 کروڑ روپے کی بینک گارنٹی سے آزاد کردے گا۔ اس کے نتیجے میں ایئر لائن کے لیے اضافی نقدی دستیاب ہوگی۔ SpiceJet Clears All Dues with Airports Authority of India
حال ہی میں ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ایئر لائن کے کچھ طیاروں میں تکنیکی خرابیوں کے چند واقعات کے بعد اپنے آپریشنز میں حفاظتی چیکس کو سخت کر دیا تھا۔ 27 جولائی کو ڈی جی سی اے نے اسپائس جیٹ کی گرمیوں کی 50 فیصد پروازوں پر پابندی لگا دی تھی۔
ڈی جی سی اے نے اپنے حکم میں کہا کہ یہ ائرلائن ایک محفوظ، موثر اور قابل بھروسہ ہوائی ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ریگولیٹر نے کہا ہے کہ اگر یہ ایئرلائن حفاظتی معیارات کی تعمیل ثابت کرتی ہے تو اسے پابندی میں ڈھیل دی جاسکتی ہے۔ اسپائس جیٹ نے کہا کہ اس حکم سے اس کی پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی