ETV Bharat / business

Smart Tips for Using Credit Cards کریڈٹ کارڈز کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے سے متعلق اہم معلومات - کریڈٹ کارڈز میں بل کی ادئیگی کو یقینی بنائیں

کریڈٹ کارڈ صارفین اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کسی بھی حالت میں اپنے کارڈ کی حد کا 30-40 فیصد سے زیادہ خرچ کرنے سے گریز کریں اور بروقت بل کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ وہیں اگرآپ تہواروں کے موسم میں کریڈٹ کارڈ کا استعمال سمجھداری سے کرتے ہیں تو آپ کو فائدہ ہوگا'۔ Smart tips for using credit cards

Smart tips for using credit cards wisely
کریڈٹ کارڈز کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے سے متعلق اہم معلومات
author img

By

Published : Oct 24, 2022, 3:42 PM IST

حیدرآباد: صارفین کو کریڈٹ کارڈز Credit Cards پر پُرکشش آفرز اور ڈسکاؤنٹ(رعایت) کا لالچ دیا جاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کریڈٹ کارڈز میں اضافی رعایت دستیاب ہے۔ اس تناظر میں کارڈ کو استعمال کرتے وقت کچھ چیزوں پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ Smart tips for using credit cards

اپنے کارڈ کے بارے میں جانیں: سب سے پہلے یہ معلوم کریں کہ آپ کے کارڈ پر کریڈٹ کی حد کیا ہے؟ آپ نے اس میں سے کتنا استعمال کیا ہے؟ بل کتنا واجب الادا ہے؟ ان تمام چیزوں کے بارے میں جانیں۔ نئی خریداری کرنے سے پہلے ریوارڈ پوائنٹس اور بلنگ کی مقررہ تاریخوں کو چیک کریں۔ تب ہی آپ جان سکیں گے کہ رقم کیسے خرچ کرنی ہے۔

عام طور پر کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے کے بعد 30 سے 40 دن کا وقت ملتا ہے۔ آپ اس سے صرف اس وقت فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب کارڈ بلنگ تاریخ کے شروع میں استعمال کیا جائے۔ مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ کی بلنگ کی تاریخ 8 سے شروع ہوتی ہے، پھر 9 اور 15 تاریخ کے درمیان خریداری آپ کے لیے سود مند ہوگی۔

ڈسکاؤنٹ کو مِس نہ کریں: کچھ برانڈز کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہیں اور باقاعدہ رعایتوں سے زیادہ خصوصی رعایتیں پیش کرتے ہیں۔ یہ زیادہ تر تہواروں کے دوران دیکھنے کو ملتا ہے۔ جن کے پاس دو یا تین کارڈ ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کون سا کارڈ انہیں زیادہ رعایت دیتا ہے، جس سے وہ کچھ رقم بچا سکتے ہیں۔

ریوارڈ پوائنٹس: کریڈٹ کارڈز کے ذریعے پیش کردہ ریوارڈ پوائنٹس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ خریداری کرتے وقت انہیں استعمال کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ کیا یہ پوائنٹس آپ کو کیش بیک فراہم کرتی ہیں؟ اس کی جانچ پڑتال کریں، اگر آپ اس سلسلے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں، تو کارڈ کسٹمر سروس سینٹر پر کال کریں اور تمام تفصیلات حاصل کریں۔ ایسا کارڈ استعمال کرنا بہتر ہے جس سے آپ کو خریداری پر مزید انعامی پوائنٹس ملیں۔

بہت سے کریڈٹ کارڈ نو کوسٹ EMIs پیش کرتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کافی نقد رقم نہیں ہے، تو آپ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کچھ کارڈز چھوٹ اور مفت EMIs بھی پیش کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کسی بھی حالت میں اپنے کارڈ کی حد کا 30-40 فیصد سے زیادہ خرچ نہیں کریں گے اور وقت پر بل ادا کریں گے۔ بقایا کی صورت میں آپ کے کریڈٹ سکور کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بینک بازار کے سی ای او ادھیل شیٹی کا کہنا ہے کہ اگر آپ تہواروں کے موسم میں کریڈٹ کارڈ کا استعمال سمجھداری سے کرتے ہیں تو آپ کو فائدہ ہوگا'۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.