ممبئی: اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کے ساتھ کاروبارکا آغاز ہوا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس جہاں 220.75 پوائنٹس بڑھ کر 58،571.28 پر کھلا، وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 74.95 پوائنٹس بڑھ کر 17،463.10 پر کھلا۔ Sensex rises 220.75 pts, Nifty nears 17,500 سبز نشان کے ساتھ کھلے اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ انڈیکس 90.9 پوائنٹس اچھال کے ساتھ 24479.02 پر اور اسمال کیپ انڈیکس 125.63 پوائنٹس بڑھ کر 27597.42 پرکھلا۔ Midcap and Smallcap Open Higher
قابل ذکر ہے کہ بدھ کو بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 214.17 پوائنٹس کی بڑھت کے ساتھ 58350.53 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 42.70 پوائنٹس چڑھ کر 17388.15 پوائنٹس پربندہواتھا۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی