ETV Bharat / business

Sensex jumps over 1100 points بجٹ پیش ہوتے ہی سنسیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد کی چھلانگ - مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج مرکزی بجٹ 2023-24 پیش کیا۔ اس بجٹ کے بعد صبح سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 1, 2023, 3:15 PM IST

ممبئی: پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کی پرجوش خریداری کی وجہ سے سنسیکس میں آج 1100 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گيا۔ بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 1188.61 پوائنٹس یعنی دو فیصد کے اضافے کے ساتھ 60 ہزار کے پار 60738.51 پوائنٹس پر پہنچ گیا اور نیشنل سٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 287.05 پوائنٹ کی چھلانگ لگا کر 1.629.49 فیصد کا اضافہ درج کیا۔ ابتدائی کاروبار میں، سنسیکس 451 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60001.17 پوائنٹس کی سطح پر کھلا اور زبردست خریداری کی وجہ سے 60730.40 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا۔

تاہم فروخت کے دباؤ میں یہ 59807.68 پوائنٹس کی سطح پر رہا۔ اسی طرح نفٹی 149 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17811.60 پوائنٹس کی سطح پر کھلا اور سیشن کے دوران 17967.60 پوائنٹس کی بلند ترین سطح اور 17731.65 پوائنٹس کی کم ترین سطح کے درمیان رہا۔ وہیں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ امرت کال میں خواتین کے لیے ایک نئی بچت اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے دو سال تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ دو سال کا یہ عرصہ مارچ 2025 میں مکمل ہو جائے گا۔ یعنی مارچ 2025 تک خواتین دو لاکھ روپے تک کے مہیلا سمان سیونگ لیٹر خرید سکتی ہیں۔ اس پر 7.5 فیصد سالانہ کی شرح سے سود دیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر اس رقم کی جزوی واپسی بھی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Health in Budget 2023 فارما میں ریسرچ، آئی سی ایم آر کی بہتر سہولیات، نئے نرسنگ کالج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.