ETV Bharat / business

سینسیکس اور نفٹی میں تیزی برقرار

Share Market بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.04 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.11 فیصد اور جاپان کا نکئی 0.16 فیصد مضبوط رہا۔

سینسیکس اور نفٹی میں تیزی برقرار
سینسیکس اور نفٹی میں تیزی برقرار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 7:08 PM IST

ممبئی: عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر آئی ٹی اور ٹیک کو چھوڑ کر باقی اٹھارہ گروپوں میں کی گئی خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن بھی تیزی برقرار رہی۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 229.84 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 71,336.80 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 91.95 پوائنٹس چڑھ کر 21,441.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری کی رفتار تیز رہی۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.72 فیصد کی چھلانگ لگا کر 36,139.73 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.48 فیصد چڑھ کر 42,203.11 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 4030 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2331 منافع میں اور 1557 خسارے میں جبکہ 142 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 41 کمپنیاں سبز نشان میں تھیں جبکہ باقی نو کمپنیاں سرخ نشان میں رہیں۔

بی ایس ای میں ٹیک اور آئی ٹی میں 0.25 فیصد تک کی کمی کو چھوڑ کر، باقی 18 گروپوں میں بھاری خریداری ہوئی۔ اس عرصے کے دوران کموڈٹیز 1.36، سی ڈی 0.39، انرجی 1.28، ایف ایم سی جی 0.65، فنانشل سروسز 0.24، ہیلتھ کیئر 1.13، انڈسٹریلس 0.91، ٹیلی کام 0.42، یوٹیلیٹیز 1.56، آٹو 0.91،بینکنگ 0.56، کیپیٹل گڈز 0.82، کنزیومر ڈیوریبلس 0.64، دھات 0.93، آئل اینڈ گیس 1.45، پاور 1.22، ریئلٹی 0.27 اور سروسز گروپ کے حصص میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.04 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.11 فیصد اور جاپان کا نکئی 0.16 فیصد مضبوط رہا۔ جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.69 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.68 فیصد گر گیا۔ یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.