ETV Bharat / business

Senior Citizens Demands Discount کیا بجٹ میں بزرگ شہریوں کو ملے گی ریل کرایہ میں رعایت!

مالی برس 2023-24 کے بجٹ سے قبل بزرگ شہریوں نے ریل کرایوں میں رعایت کو بحال کرنے کا مطالبہ شروع کردیا ہے۔ کووڈ وبا کے دوران خراب مالی حالت کو دیکھتے ہوئے، ریلوے نے تین زمروں کے علاوہ تمام کے لیے کرایوں میں رعایت بند کر دی تھی، بشمول بزرگ شہری۔ Senior Citizens Demands Discount in Rail Ticket

Senior Citizens Demands Discount in Rail Ticket
کیا بجٹ میں بزرگ شہریوں کو ملے گی ریل کرایہ میں رعایت
author img

By

Published : Jan 17, 2023, 3:08 PM IST

نئی دہلی: کیا مالی برس 2023۔24 کے ریل بجٹ سے بزرگ شہری مایوس ہوں گے؟ بزرگ شہریوں کو ریلوے کرایہ میں دی گئی رعایت اس بار بھی نہیں ملے گی۔ مالی برس 2023-24 کے بجٹ کے اعلان سے قبل بزرگ شہریوں کی ریل رعایت کو بحال کرنے کا مطالبہ شروع ہو گیا ہے۔ دراصل کووڈ وبا کے دوران خراب مالی حالت کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے تین زمروں کے علاوہ تمام کے لیے کرایوں میں رعایت روک دی تھی، بشمول معمر شہری۔ وبائی مرض سے پہلے 60 برس سے زیادہ عمر کے شہریوں کو 50 فیصد چھوٹ ملتی تھی۔ اب بزرگ شہریوں کو یہ سہولت نہیں مل رہی ہے۔

اب ریل بجٹ سے ٹھیک پہلے، بزرگ شہریوں سے وابستہ تنظیموں نے ایک بار پھر اپنے مطالبے کو دہرانا شروع کردیا ہے۔ بزرگ شہریوں کے مطابق کرائے میں رعایت نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین کے جنرل ڈبے میں سفر کرنا مشکل ہے۔ ریلوے کی جانب سے کرایہ میں رعایت کی سہولت صرف خصوصی زمروں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے دوبارہ شروع کی گئی ہے۔ جس میں دیویانگ کے چار زمرے، مریضوں اور طلباء کے 11 زمرے شامل ہیں۔ لیکن بزرگوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ روز بروز بڑھتی مہنگائی میں جب ہمیں ٹرین کے ٹکٹوں میں رعایت ملتی تھی تو بڑی راحت ملتی تھی'۔

تاہم مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو نے ایک تحریری جواب میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ وبائی امراض کے بعد، تقریباً سات کروڑ بزرگ شہری بغیر کسی رعایت کے دو برسوں سے ٹرینوں میں سفر کر رہے ہیں۔ بزرگ شہریوں کو کرایوں میں چھوٹ دینے سے حکومت کے خزانے پر بھاری بوجھ پڑتا ہے۔ اس وجہ سے حکومت کا بزرگ شہریوں کو ٹرین ٹکٹ میں رعایت دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مرکزی حکومت ریلوے کی جدید کاری میں زیادہ تر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت ریلوے نے وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ وہ ٹیکس میں ریلیف دینے کے بجائے طویل المدتی انفراسٹرکچر منصوبوں جیسے فریٹ کوریڈورز، تیز رفتار ٹرینوں اور ٹرینوں کی جدید کاری کے لیے فنڈنگ ​​کو ترجیح دے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.