ETV Bharat / business

Secure your Girlchild's Future متنوع، ہائبرڈ سرمایہ کاری کے ذریعے اپنی بچیوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں

ایک جوڑا اپنی بچی کے مستقبل کے لیے ماہانہ 15,000 روپے تک کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ وہ اسے سونا بھی تحفے میں دینا چاہتے ہیں۔ وہ تذبذب کے شکار ہیں آخر انہیں کس قسم کی سرمایہ کاری کا انتخاب کرنا چاہیے؟ ماہرین ایسے سرمایہ کاروں کو متنوع اور ہائبرڈ سرمایہ کاری کی تجویز دیتے ہیں۔ Secure your Girlchild's Future

Secure your girlchild's future with diversified, hybrid investments
متنوع، ہائبرڈ سرمایہ کاری کے ذریعے اپنی بچیوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 11:11 AM IST

حیدرآباد: حال ہی میں ایک جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اپنی بیٹی کی مستقبل کی مالی ضروریات کے لیے ان کے والدین ہر ماہ 15,000 روپے تک کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ دوسروں کی طرح وہ بھی اپنی بچی کو سونا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ وہ بیٹی کی مالی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کے تعلق سے تذبذب کا شکار ہیں کہ انہیں کس قسم کی سرمایہ کاری کا انتخاب کرنا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ تجزیہ کرنا چاہیے کہ اگلے چند برسوں میں ان کی بیٹی کی مالی ضرویات کیا ہوں گی۔ اس کے مطابق وہ سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ Secure your Girlchild's Future with Diversified, Hybrid Investments

وہ اپنے نام پر سالانہ آمدنی سے کم از کم 12 گنا کی لائف انشورنس پالیسی لے سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک ٹرم انشورنس پالیسی کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جو کم پریمیم پر زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اگر وہ طویل عرصے تک سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، تو وہ محفوظ پی پی ایف اکاؤنٹ میں ہر ماہ 4,000 روپے جمع کر سکتے ہیں۔ ہائبرڈ ایکویٹی فنڈز اور بیلنسڈ ایڈوانٹیج فنڈز میں SIP (سسٹمیٹک انویسٹمنٹ پلان) کے ذریعے 6,000 روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ یہ تھوڑا خطرناک ہو سکتا ہے لیکن طویل مدت میں اچھا منافع دیتا ہے۔

اکثر پندہ ہزار روپے تک کی سرمایہ کاری کرنے والے کو کم از کم 8 ہزار روپے متنوع ایکویٹی میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ 2,000 روپے گولڈ میوچل فنڈز میں موڑ دیں۔ باقی 5000 روپے سوکنیا سمردھی یوجنا میں جمع کروائیں۔ اگر آپ 20 برس تک ہر ماہ اس طرح سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو آپ 11 فیصد کی اوسط واپسی کے ساتھ 1,15,56,500 روپے جمع کر سکتے ہیں۔

اگر آپ نے چار برس پہلے یونٹ پر مبنی پالیسی لی ہے اور اسے پانچ برس مکمل ہونے سے پہلے منسوخ کرتے ہوئے ہیں تو یہ منافع بخش نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو ادا کردہ پریمیم کے مقابلے کم رقم ملے۔ ایسی صورت میں اب آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ یونٹ پر مبنی پالیسیوں کو کم از کم پانچ برس تک جاری رکھیں، تب ہی انہیں منسوخ کرنے کا موقع ملے گا۔ اب اگر آپ پریمیم کی ادائیگی بند کر دیتے ہیں تو بھی، آپ پالیسی کے پانچ برس کے اندر پوری رقم واپس لے سکتے ہیں۔ سب سے پہلے، آپ انشورنس کمپنی کے سروس سینٹر یا برانچ سے رابطہ کریں۔ معلوم کریں کہ آپ کے فنڈ کی قیمت کتنی ہے۔ کیا کچھ رقم جزوی طور پر نکالی جا سکتی ہے؟ کیا پالیسی دوبارہ حاصل کی جا سکتی ہے؟ تفصیلات معلوم ہو جائیں گی۔

ایک شخص کی عمر 69 برس ہے۔ وہ اب ہیلتھ انشورنس پالیسی لینا چاہتا ہے۔ انہیں یہ بھی پتہ ہے کہ یہ پالیسی بینک بھی دیتے ہیں۔ کچھ بینک گروپ ہیلتھ انشورنس پالیسیاں پیش کرتے ہیں۔ ایسے میں پہلے معلوم کر لیں کہ جس بینک میں آپ کا اکاؤنٹ ہے اس میں ایسی سہولت موجود ہے یا نہیں۔ پہلے شرائط جانیں، کوئی باقاعدہ انشورنس پالیسی لینے کے علاوہ اس پالیسی کا انتخاب بھی کر سکتا ہے۔

ایک چھوٹا تاجر ہر ماہ 10,000 روپے تک سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اور اس کی عمر 37 برس ہے۔ ایسے چھوٹے تاجر کوکن منصوبوں کا انتخاب کرنا چاہیے؟ سب سے پہلے ایک ہنگامی فنڈ تیار کریں جس میں کم از کم چھ ماہ کے اخراجات شامل ہوں۔ انہیں بینک فکسڈ ڈپازٹ یا لیکویڈ فنڈز میں جمع کریں۔ اپنے نام پر ایک ٹرم انشورنس پالیسی اور پورے خاندان کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی لیں۔ اس کے بعد، سرمایہ کاری شروع کریں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.