ETV Bharat / business

SC sentences Vijay Mallya: سپریم کورٹ نے مالیا کو توہین عدالت کے الزام میں چار ماہ قید کی سزا سنائی

جسٹس یویو للت کی سربراہی والی بنچ نے مالیا پر 2000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ عدالت اعظمیٰ نے انہیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔ بنچ نے کہا کہ مالیا نے یونائیٹڈ بریوریز کے اثاثوں کی فروخت سے موصول رقم میں سے جس طرح چارکروڑ ڈالر کی رقم اپنے بچوں کے نام منتقل کی، جو غلط ہے۔ SC sentences Vijay Mallya

SC sentences Vijay Mallya to four months jail
سپریم کورٹ نے مالیا کو توہین عدالت کے الزام میں چار ماہ قید کی سزا سنائی
author img

By

Published : Jul 11, 2022, 3:57 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز مفرور قرار دیے گئے کاروباری وجے مالیا کو توہین عدالت کیس میں چار ماہ قید کی سزا سنائی ہے، عدالت نے انہیں چار ہفتے میں چار کروڑ ڈالر سود کے ساتھ جمع کرنے کاحکم دیا ہے۔ SC sentences Vijay Mallya to Four Months Jail

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اس معاملے کی سماعت کرنے والی سپریم کورٹ کی بنچ نے حکومت سے کہا ہے کہ ادائیگی کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر مالیا کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرے۔ بنچ نے مالیا پر 2000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے انہیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔ بنچ نے کہا کہ مالیا نے یونائیٹڈ بریوریز کے اثاثوں کی فروخت سے موصول رقم میں سے جس طرح چارکروڑ ڈالر کی رقم اپنے بچوں کے نام منتقل کی، جو غلط ہے۔ انہوں نے جو بھی رقم منتقل کی ہے وہ آٹھ فیصد سود کے ساتھ ڈیبٹ ریکوری آفس کو واپس کی جائے۔

کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس یو یو للت نے ایس۔ رویندر بھٹ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ مالیا نے کوئی پچھتاوا نہیں دکھایا ہے۔

قابل ذکرہے کہ مالیا پر ان کی بندہوچکی ایئرلائن کنگ فشر کے لیے بینکوں سے لیے گئے قرض کو جان بوجھ کر ادانہ کرنا اوراس میں ہیراپھیری کرنے کا الزام ہے۔ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں بینکوں کے گروپ نے ان پرسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مالیا نے یونائیٹڈ بریوریز کی جائیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنے بچوں کو منتقل کرکے عدالت کی توہین کی تھی۔ سپریم کورٹ نے مالیا کو سنہ 2017 میں ہی توہین کا مجرم پایا تھا۔ مالیا نے عدالت سے سنہ 2017 کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے درخواست دی تھی جسے اگست 2020 میں خارج کردیاگیاتھا اور انھیں عدالت کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔

بنچ نے اسی سال 10 مارچ کو مالیا کی غیر موجودگی میں ہی اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ مالیا اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں اور بھارتی انفورسمنٹ ایجنسیاں انہیں بھارت واپس لانے کے لیے قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.