ETV Bharat / business

Rupee Falls 7 Paise روپیہ میں سات پیسے کی گراوٹ - انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 7 پیسے گرا

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ کے دباؤ میں آج انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 7 پیسے گر کر 79.78 فی ڈالر پر آگیا۔ Rupee falls 7 paise

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 16, 2022, 8:05 PM IST

نئی دہلی: اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ کے دباؤ میں آج انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 7 پیسے گر کر 79.78 فی ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ روز روپیہ 79.71 روپے فی ڈالر پر تھا۔ روپیہ آج نو پیسے گر کر 79.80 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ سیشن کے دوران یہ 79.85 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر ٹوٹ گیا۔ اس دوران یہ بھی بڑھ کر 79.71 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں یہ پچھلے دن کے مقابلے میں سات پیسے کم ہوکر 79.78 روپے فی ڈالر پر آگیا۔Rupee falls 7 paise

وہیں اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی زبردست فروخت کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے تقریباً 6.19 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ عالمی بینک کی جانب سے پوری دنیا میں ایک بار پھر کساد بازاری کے انتباہ کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا اثر آج مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آیا جہاں اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی ہمہ گیر فروخت نے بھونچال آگیا اور بی ایس ای کے 30 شیئرز والا حساس انڈیکس سینسیکس 1093.22 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 58840.79 پوائنٹ پر، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 346.55 پوائنٹس گر کر 17530.85 پوائنٹس پر آگیا۔

اس زبردست گراوٹ کی وجہ سے بی ایس ای کا بازار سرمایہ کل 28587358.36 کروڑ روپے کے مقابلے آج 618536.30 کروڑ روپے کم ہو کر 27968822.06 کروڑ روپے ہو گیا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کے تقریباً 6.19 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Rupee strengthened by one paisa روپیہ ایک پیسہ مضبوط

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.