نئی دہلی: تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مئی کے مقابلے جون میں بھارت کی خوردہ قیمتوں کی افراط زر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ کم ہوکر 7.01 فیصد ہوگیا Retail inflation at 7.01% in June۔ وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے تحت قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جون کے آخر میں خوردہ قیمتوں کی افراط زر 7.01 فیصد (دیہی 7.09 فیصد، شہری 6.92 فیصد) رہی۔ مئی میں یہ 7.04 فیصد تھی (دیہی 7.08 فیصد، شہری 7.08 فیصد)۔
جون میں غذائی ایشاء کی مہنگائی میں کمی کی وجہ انڈے، سبزیاں، خوردنی تیل، دالیں اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی اہم وجہ ہے۔
آئی سی آر اے کی چیف اکانومسٹ ادیتی نائر نے کہاکہ' جولائی میں ہم خوردنی تیل کی قیمتوں میں حالیہ گراوٹ سے فائدہ اٹھانے کی توقع رکھتے ہیں، جبکہ بارشوں میں اضافے سے ناکارہ اشیاء کی قیمتوں میں عارضی طور پر اضافہ ہو سکتا ہے۔' انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مندی اور سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کے خدشات کی وجہ سے اجناس کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے، آنے والے مہینوں میں بھارتی خوردہ افراط زر 7 فیصد سے نیچے آنے کی امید ہے۔'
مزید پڑھیں: