ETV Bharat / business

Reliance 4G service ریلائنس 4 جی سروس ملک کے پہلے سرحدی گاؤں مانا میں شروع

اتراکھنڈ میں چمولی ضلع کے شری بدری ناتھ دھام میں ہفتہ کو باقاعدہ پوجا ارچنا کے بعد مانا گاؤں میں ریلائنس 4 جی ٹاور کے افتتاح کے ساتھ 4-جی سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔Reliance 4G service

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 4:56 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

شری بدری ناتھ دھام/دہرا دون: اتراکھنڈ میں چمولی ضلع کے شری بدری ناتھ دھام میں ہفتہ کو باقاعدہ پوجا ارچنا کے بعد مانا گاؤں میں ریلائنس 4 جی ٹاور کے افتتاح کے ساتھ 4-جی سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے ورچوئل طور پر ریلائنس 4 جی خدمات کا آغاز کیا۔ اس موقع پرشری بدری ناتھ-کیدارناتھ مندر کمیٹی کے صدر اجیندر اجے ورچوئلی موجود تھے۔ ساتھ ہی ریلائنس جیو کی پوری ٹیم اور ملک کے پہلے گاؤں مانا کے گرام پردھان پیتامبرمولفا جیو ٹاور کے افتتاح کے موقع پر بدری ناتھ دھام میں موجود تھے۔Reliance 4G service

دھامی نے اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں شری بدری ناتھ دھام اورملک کے پہلے گاوں مانا میں ریلائنس 4جی سروس شروع کرنے پر ریلائنس جیو کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ریلائنس جیو 4جی سروس شروع کرنے والا پہلا آپریٹر بن گیا ہے۔ اس 4جی سروس سے تیرتھ یاتریوں، ملکی سلامتی میں تعینات مسلح افواج، مقامی عوام مستفید ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کے نامور وزیر اعظم کے ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ بدری ناتھ اور کیدارناتھ مندروں کو ریلائنس جیو کی طرف سے ڈیڈیکیٹڈ کنیکٹیویٹی لائنیں فراہم کرائی گئی ہیں۔

دھامی نے کہا کہ سال 2022 میں سونپریاگ سے کیدارناتھ دھام تک ریلائنس جیو نے 4 جی کنیکٹیویٹی کی سہولت فراہم کی ہے۔ جس کی وجہ سے چاردھام یاتریوں اور شری ہیم کنٹ صاحب لوک پال تیرتھ پہنچنے والے تیرتھ یاتریوں کو سہولت ہوئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ریلائنس جیو اتراکھنڈ میں ریلائنس جیو5 جی سروس شروع کرنے کے لیے آگے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Solar Tech Company Caelux ریلائنس کی کیلکس کمپنی میں بیس فیصد کی حصہ داری

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.